جموں وکشمیر: مرکزی وزیر نے کووڈ-19 کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا، اس طرح سے رکھی جارہی ہے کورونا پر نظر
صحت اہل کاروں نے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو موصوف نے زمینی سطح کی رپورٹوں سے واقف کرایا اور کہا کہ کووڈ-19 کے معاملے میں اضافہ ایک عارضی صورت حال ہے، جو جلد ہی گزر جائے گی۔
- UNI
- Last Updated: May 28, 2020 12:07 AM IST

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں کووڈ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا
نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں واپس لوٹ رہے لوگوں اور معاملات میں اضافے کے پس منظر میں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ یہ جائزہ مشن ڈائریکٹر، قومی صحت مشن، جموں و کشمیر ڈویژن کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسیز اور اضلاع کے سبھی سی ایم او کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ لیا گیا۔
صحت اہل کاروں نے وزیر موصوف نے زمینی سطح کی رپورٹوں سے واقف کرایا اور کہا کہ کووڈ-19 کے معاملے میں اضافہ ایک عارضی صورت حال ہے، جو جلد ہی گزر جائے گی اور اس کی وجہ اس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لوٹنے والوں کی بڑھی تعداد ہے جن کے لئے کووڈ-19 کی جانچ ضروری قرار دے دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کووڈ-19 کے معاملات کی تشخیص ایک مثبت علامت ہے، کیونکہ جن لوگوں کو جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا ہے، انھیں کوارنٹائن کیا گیا تھا اور اس طرح سے وائرس کا پھیلاؤ نہیں ہوسکا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں واپس لوٹ رہے لوگوں اور معاملات میں اضافے کے پس منظر میں جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کوششوں کی ستائش کی اور صحت پیشہ ور افراد کو مشورہ دیا کہ کووڈ کے معاملے میں اضافے کی وجہ سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور لوگوں کو اس بات کی ازسرنو یقین دہانی کرائی جانی چاہئے کہ مرکز کے زیر انتظام یہ علاقہ اچھا کام کررہا اور جتنے بھی پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں نہ صرف یہ کہ ان پر نگرانی رکھی جارہی ہے۔ بلکہ کوارنٹائن مراکز میں موثر انداز میں ان کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔