نئی دہلی: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ (Union Minister Jitendra Singh) نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ دہشت گرد (Terrorists) کشمیر میں بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں اور سیکورٹی اہلکار (Security Forces) ان کا تیزی سے پیچھا کر رہے ہیں، جس سے دہشت گرد زبردست دباو میں ہیں۔ وزیر اعظم دفتر (PMO) کے مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے ماتحت دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرینس کی پالیسی (Zero Tolerance Policy) پر عمل کرنے سے متعلق صفائی اور استقامت اور اس کے منطقی نتائج سامنے دکھنے بھی شروع کردیئے ہیں۔
کشمیر کے بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر (BJP Leader) وسیم باری، والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر کے قتل پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا، ’یہ بھی بھاگے بھاگے پھر رہے دہشت گردوں کا کام ہے، جو بھاگ رہے ہیں اور مایوسی کی وجہ سے عام لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) میں 30 سالوں کی دہشت گردی کی تاریخ کا آخری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ڈوڈا اور کشتواڑہ (Doda and Kishtwar) اب دہشت گردی سے پاک ہوچکے ہیں‘۔

کشمیر کے بانڈی پورہ کے بی جے پی لیڈر وسیم باری کے قتل پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا، ’یہ بھی بھاگے بھاگے پھر رہے دہشت گردوں کا کام ہے، جو بھاگ رہے ہیں اور مایوسی کی وجہ سے عام لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
کشمیر میں بھاگتے پھر رہے ہیں دہشت گردوزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا، ’کشمیر میں دہشت گرد بھاگتے پھر رہے ہیں اور سیکورٹی اہلکار سرگرمی کے ساتھ ان کا پیچھا کر رہے ہیں، جس سے کئی سالوں میں پہلی بار دہشت گرد بھاری دباو میں ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ کشمیر میں مبینہ طور پر مین اسٹریم کی سیاسی جماعتیں اور علٰیحدگی پسند لیڈروں نے بھی دہشت گردوں سے دوری بنانا شروع کردیا ہے۔
جموں وکشمیر میں مسلسل جاری ترقیاتی پروجیکٹجموں وکشمیر کے ادھم پور پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’حال ہی میں دل توڑنے والی سچائی یہ بھی ہے کہ کشمیر کے لیڈروں کا جعلی پن سامنے آتا ہے اور نوجوانوں کی نئی نسل اپنے مستقبل کو داوں پر لگانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ کورونا بحران کے مد نظر جموں وکشمیر میں موجودہ حالات پر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ملک کے کئی دیگر حصوں میں، مرکز کے زیر انتظام ریاست میں ترقیاتی پروجیکٹ جاری ہیں، حالانکہ کبھی کبھی رفتار کم ہوئی ہے یا مختصر رکاوٹ آئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔