ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی حج ہاؤس میں مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سینٹر اور عازمین حج کیلئے کئی سہولیات کا افتتاح 

مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ممبئی کے حج ہاؤس میں مسلم طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ ان طلبہ و طالبات کو مخصوص انٹرینس امتحان انٹرویو کے بعد مقابلہ جاتی امتحانات کی ایک سالہ ٹریننگ دی جاتی ہے ۔

  • Share this:
ممبئی حج ہاؤس میں مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سینٹر اور عازمین حج کیلئے کئی سہولیات کا افتتاح 
ممبئی حج ہاؤس میں مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ سینٹر اور عازمین حج کیلئے کئی سہولیات کا افتتاح 

ممبئی میں وزیربرائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں مکمل شدہ تعمیر و تزین کے کاموں افتتاح کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ مرکزی وزیر نے ٹرینرس ٹریننگ پروگرام کے تربیتی کیمپ میں بھی حصہ لیا ۔ یہ تربیتی کیمپ میں 550  ٹرینرس کو شامل کیا گیا ، جو تمام صوبوں میں حج پر جانے والے حجاج کرام کو حج سے متعلق تربیت اور مرحلہ وار حجاج کرام کی رہنمائی کریں گے ۔ یہ خادم الحجاج مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کو نقل و حمل ، بلڈنگ اور دیگر چیزوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کریں گے ۔

علاوہ ازیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے سول سروسیز امتحان میں شریک طلبہ کی ڈیجیٹل اور جدید ترین لائبریری کا بھی افتتاح کیا ۔ ساتھ ہی مہمان خانہ اور ٹریننگ کیمپ کا بھی افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مختارعباس نقوی نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی کی مفت تربیت دی جارہی ہے اور زیر تربیت طلبہ و طالبات کی رہائش کا انتظام بھی حج ہاؤس میں کیا جاتا ہے اور انہیں مکمل سہولیات فراہم کرنے کی کوشیش کی جاتی ہیں ۔ مرکزی حج کمیٹی کی ان کوششوں کی بنیاد پر گزشتہ سال بہتر نتائج برآمد ہوئے ۔ مختار عباس نقوی نے طلبہ و طالبات کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔

واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ممبئی کے حج ہاؤس میں مسلم طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ ان طلبہ و طالبات کو مخصوص انٹرینس امتحان انٹرویو کے بعد مقابلہ جاتی امتحانات کی ایک سالہ ٹریننگ دی جاتی ہے ۔

First published: Feb 17, 2020 08:20 PM IST