نئی دہلی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی (Smriti Irani) کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر پائی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے۔ متاثر پائے جانے کے بعد اسمرتی ایرانی نے حال ہی میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے ٹسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔ کورونا وائرس پازیٹیو پائے جانے کے بعد مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال اسمرتی ایرانی نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
اسمرتی ایرانی نے ٹوئٹ کیا کہ ’اعلان کرتے وقت الفاظ کی تلاش کرنا میرے لئے مشکل ہے، اس لئے یہاں میں اسے آسان رکھتے ہوئے کہوں گی کہ ’میں کووڈ پازیٹیو پائی گئی ہوں اور جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں، ان سے گزارش کروں گی کہ وہ جلد از جلد خود کی جانچ کروالیں’۔
واضح رہے کہ اسمرتی ایرانی سے پہلے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ وہیں حال ہی میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور بہارکے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی بھی کووڈ پازیٹیو پائے گئے تھے۔ وہیں اس سے پہلے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سمیت مرکزی حکومت کے کئی وزرا کورونا کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مرکزی وریاستی وزرا کی کورونا سے جان بھی چلی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔