ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں ماحول خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹے نتیش سرکار: اوپیندر کشواہا

قومی لوک سمتا پارٹی نے بہار میں حالیہ دنوں میں آپسی بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور ماحول خراب کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 22, 2018 08:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار میں ماحول خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹے نتیش سرکار: اوپیندر کشواہا
اوپیندر کشواہا ۔ فائل فوٹو

پٹنہ : قومی لوک سمتا پارٹی نے بہار میں حالیہ دنوں میں آپسی بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور ماحول خراب کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے قومی صدر اور وزیر مملکت برائے ترقی انسانی وسائل اوپیندر کشواہا نے آج کہا کہ کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں، یہ اچھی بات نہیں ہے اور یہ تشویش کا معاملہ ہے۔ بہار کی سر زمین امن اور بھائی چارے کی سرزمین ہے۔

مسٹر کشواہا نے کہا کہ بہار نے ملک اور دنیا کو محبت، عدم تشدد اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ مہاتما بودھ، مہاویر، حضرت مخدوم منیری اور مہاتما گاندھی نے بہار میں محبت کا چراغ جلاکر دنیا بھر میں لوگوں کو اتحاد کے ساتھ زندہ رہنے کا ایک پیغام دیا تھا۔ ایسی صورتحال میں آپسی تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں اور کسی بھی طرح صحیح نہیں کہا جاسکتا ہے۔پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری اور ترجمان فضل امام ملک نے بتایا کہ مسٹر کشواہا نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کے لئے بہار کے وزیر اعلی نیتیش کمار سے درخواست کی ہے۔

First published: Mar 22, 2018 08:44 PM IST