ہوم » نیوز » فیضان رمضان

بنگلورو میں قرآن مجید کے ترجمہ کااجراء۔ بیک وقت شیعہ اور سنی علماء کا ترجمہ شامل۔ دیکھیں ویڈیو

ایران کے عالم دین آغا محمد رضا صالح نے کہاکہ مسلمانوں میں اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ قرآن مجید ہے۔

  • Share this:
بنگلورو میں قرآن مجید کے ترجمہ کااجراء۔ بیک وقت شیعہ اور سنی علماء کا ترجمہ شامل۔ دیکھیں ویڈیو
ایران کے عالم دین آغا محمد رضا صالح نے کہاکہ مسلمانوں میں اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ قرآن مجید ہے۔

ماہ رمضان کا سب سے بڑا تحفہ،سب سے بڑا انعام قرآن مجید ہے۔ بنگلورو میں قرآن کی ایک ایسی جلد کا اجراء عمل میں آیا۔ جس میں شیعہ اور سنی عالم دین کا ترجمہ ایک ساتھ شائع کیاگیاہے۔ایران کے معروف عالم دین آغا محمد رضا صالح نے بنگلورو میں قرآن کےایک خاص ترجمہ کا اجراء کیا۔ ایران میں شائع اس قرآن میں شیعہ اور سنی عالم دین کا ترجمہ ایک ساتھ فراہم کیاگیاہے۔ یعنی ہرصفحہ کے درمیانی حصہ میں عربی آیتیں ہیں تو دائیں جانب شیعہ عالم دین شیخ محسن علی نجفی کا اردو ترجمہ ہے توصفحہ کی بائیں جانب سید ابوالاعلی مودودی کا اردو ترجمہ موجود ہے۔ ایران کے عالم دین آغا محمد رضا صالح نے کہاکہ مسلمانوں میں اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ قرآن مجید ہے۔

بنگلورو کی امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ نے کرناٹک میں قرآن کی اس جلد کو متعارف کیاہے۔ ٹرسٹ کے صدرمرزا محمد مہدی کہتے ہیں کہ قرآن کے ان نسخوں کو ایران سے بنگلورو لایاگیاہے۔ مقصدصرف یہی ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں میں موجود غلط فہمیوں کو دورکیاجائے۔ امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اس اقدام کی خوب ستائش کی جارہی ہے۔ شیعہ اور سنی طبقہ کے نمائندوں نے کہا کہ ملت میں اتحاد قائم کرنے کیلئے ایسی کوششیں ضروری ہیں۔ قرآن مجید کی اس جِلد کو 2012میں ایران کے مرکز ترجمہ قرآن نے شائع کیاہے۔ لیکن دیر آئد درست آئد اب بنگلورو کی امامیہ ٹرسٹ نے اس ترجمہ کو ہندوستان میں تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایاہے۔ امید کی جارہی ہےکہ یہ کوشش مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کومضبوط کریگی۔ آپ بھی دیکھئے یہ ویڈیو

First published: May 08, 2019 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading