ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ان لاک 1.0 : 8 جون سے مساجد میں دو بار ادا کی جائے جمعہ کی نماز

امام عمیر الیاسی نے کہا کہ جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے ہیں ، تب تک بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے ۔

  • Share this:
ان لاک 1.0 : 8 جون سے مساجد میں دو بار ادا کی جائے جمعہ کی نماز
علامتی تصویر

آل انڈیا امام آرگنائزیشن یعنی تنظیم ائمہ مساجد کی جانب سے مساجد کو لے کر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے ۔ تنظیم کے صدر امام عمیر احمد الیاسی کے ذریعہ ویڈیو جاری کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے 8 جون سے ملک میں میں مذہبی عبادت گاہوں سے پابندی ختم کی جارہی ہے ، لیکن اب زیادہ احتیاط برتنے اور ذمہ داری ادا کرنے کا وقت ہے ۔ مسجدوں میں کورونا وائرس کو لے کر احتیاط کے تحت لوگ اپنے گھروں سے وضو کر کے آئیں اور ساتھ  میں جائے نماز بھی لے کر آئیں ۔ لوگ مسجدوں میں جب نماز ادا کریں ، تو دوری بنا کر رکھیں ۔ صرف فرض نمازیں ہی ادا کریں ، نوافل اور سنتیں اپنے گھروں میں جاکر ادا کریں ۔ کسی طرح سے بھی ایسا کوئی کام نہ کریں ، جس سے آپ کے علاقہ میں اور آپ کے گھر والوں کی زندگی میں کوئی خطرہ پیدا ہو ۔


امام عمیر الیاسی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب سے جمعہ کی نماز اور دوسری نمازوں کے ساتھ ساتھ صرف 50 فیصد لوگ ہی مسجد میں نماز ادا کریں ۔ جب کہ جمعہ کی نماز دو مرتبہ مسجدوں میں ادا کی جائے تاکہ تمام لوگ بغیر کسی پریشانی کے سماجی دوری کے ساتھ اپنی عبادت ادا کر سکیں ۔


News18 Poll : چین کے بارے میں کیا ہیں آپ کے نظریات ؟




امام عمیر الیاسی نے کہا کہ جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے ہیں ، تب تک بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ زندگی گزارنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ ملک میں کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں اور اضافہ ہوگیا ہے ۔ امام عمیر الیاسی نے گائیڈ لائن کو لے کر بتایا کہ وہ اپیل کر رہے ہیں کہ لوگ ان گائیڈ لائن پر عمل کریں ۔

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آٹھ جون سے ملک میں تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کولے کر رعایت دی گئی ہے ۔ بہت ساری ریاستوں میں میں مندر ، مسجد ، گرجاگھر اور گردوارے کھولے جائیں گے ، لیکن دہلی میں ابھی بھی کوئی واضح گائیڈ لائن سامنے نہیں آسکی ہے ۔ دہلی حکومت کی جانب سے سے مذہبی عبادتگاہوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فی الحال زیر التوا ہے ۔ دہلی حکومت اس معاملہ میں جلد ہی کوئی فیصلہ لے سکتی ہے ۔ لیکن تب تک پہلے کی طرح مساجد ، مندر اور گردوارے گرجاگھر  بند رہیں گے ۔
First published: Jun 02, 2020 08:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading