ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون 5.0: اترپردیش میں شروع ہوگی بس اور ٹیکسی سروس، نئی گائڈ لائن جلد

یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے بتایا کہ اترپردیش میں بس اور ٹیکسی خدمات کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا اور ماسک لگانا لازمی ہوگا۔

  • Share this:
لاک ڈاون 5.0: اترپردیش میں شروع ہوگی بس اور ٹیکسی سروس، نئی گائڈ لائن جلد
لاک ڈاون 5.0: اترپردیش میں شروع ہوگی بس اور ٹیکسی سروس

لکھنو: کورونا وائرس (Coronavirus Epidemic) کی وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون چل رہا ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے ہفتہ کو شرائط کے ساتھ لاک ڈاون 5.0 کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اسی ضمن میں یوگی حکومت آج اتوار کو  لاک ڈاون 5.0 کے تحت گائڈ لائن جاری کرے گی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے بتایا کہ اترپردیش میں بس اور ٹیکسی خدمات کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا اور ماسک لگانا لازمی ہوگا۔


وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش میں پیر سے لاک ڈاون 5.0 یعنی ان لاک -1 شروع ہوگا۔ ہم نے ٹیم 11 کے ساتھ اس کو لے کر کل کافی غوروخوض کیا ہے۔ ان لاک -1 میں عوام کو ملنے والی احت پر گائڈ لائن تیار کی گی ہے۔ سبھی کو ان گائڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کل یعنی پیر سے ان لاک شروع ہوگا۔ اس میں بھی کنٹینمنٹ زون میں سختی رہے گی۔


 




وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاون 5.0 میں ہم لوگ کافی چھوٹ دے رہے ہیں۔ اس میں لوگوں کو کافی محتاط رہنا ہوگا۔ پہلے ہفتے سے ہم مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دیں گے۔ اسی ضمن میں 8 جون سے مذہبی مقامات کھولے جائیں گے۔ اس دوران بھی عوامی بھیڑ نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے کئی علاقوں میں لوگوں کو کافی راحت دی ہے، لیکن بزرگ اور بچوں کو ابھی بھی بچنا ہوگا۔
First published: May 31, 2020 04:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading