ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ان لاک-1.0: بڑی خوشخبری! پھر سے پٹری پر دوڑنے لگیں پیسنجر ٹرینیں، یہ ہے پورا شیڈول

انڈین ریلوے (Indian Railways) جے پور جنکشن اور شمال مغربی ریلوے (North Western Railway) کے باقی منڈل میں ٹرین کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

  • Share this:
ان لاک-1.0: بڑی خوشخبری! پھر سے پٹری پر دوڑنے لگیں پیسنجر ٹرینیں، یہ ہے پورا شیڈول
بڑی خوشخبری! پھر سے پٹری پر دوڑنے لگیں پیسنجر ٹرینیں

جے پور: راجستھان کے باشندوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ پیر سے جے پور جنکشن (Jaipur Junction) اور شمال مغربی ریلوے (North Western Railway) کے باقی منڈل سے عام مسافروں کے لئے ٹرین چلنے کی شروعات ہوگئی ہے۔ ریلوے سفر کے لئے ضروری گائڈ لائن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔ کووڈ -19 کے بعد کا سفر پہلے سے تبدیل شدہ ہوگا۔ اس میں ریل مسافروں کو بہت سے احتیاط کے ساتھ سفر کرنا ہوگا۔ پیر سے این ڈبلیو آر (NWR) سے چلنے والی 10 پیسینجر ٹرینوں میں جے پور کے حصے میں پہلے دن ایک ہی ٹرین آئی ہے۔ اس کے بعد دو جون سے ٹرینوں کی تعداد بڑھنے لگے گی۔


یہ رہے گا ٹرینوں کا پورا شیڈول


گاڑی نمبر 02307 ہاوڑہ سے جودھپور کے لئے یکم جون کو چلے گی اور 2 جون کی رات 12.35 پر جے پور پہنچے گی۔ 01 یہاں پر 12.45 بجے روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02464 جودھپور سے دہلی سرائے روہیلا کے لئے دو جون کو چلے گی اور رات 12.15 پر جے پور پہنچے گی۔ یہاں سے 12.25 پر روانہ ہوگی۔


گاڑی نمبر 02308 جودھپور سے ہاوڑہ کے لئے تین جون سے چلے گی۔ 1.50 پر جے پور پہنچے گی اور 2.05 پر روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02463 دہلی سرائے روہیلا سے جودھپور کے لئے تین جون کو چلے گی۔ رات 12.46 پر الور پہنچے گی اور 12.49 پر روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02915 احمد آباد سے دہلی کے لئے یکم جون کو روانہ ہوگی۔ یہ پیر کو صبح 4:42 پر جے پور پہنچی اور 4:52 پر روانہ ہوگئی۔

کووڈ -19 کے بعد کا سفر پہلے سے تبدیل شدہ ہوگا۔ اس میں ریل مسافروں کو بہت سے احتیاط کے ساتھ سفر کرنا ہوگا۔
کووڈ -19 کے بعد کا سفر پہلے سے تبدیل شدہ ہوگا۔ اس میں ریل مسافروں کو بہت سے احتیاط کے ساتھ سفر کرنا ہوگا۔


گاڑی نمبر 02478 جے پور سے جودھپور کے لئے یکم جون کو صبح روانہ ہوئی۔ گاڑی نمبر پر 02065 اجمیر سے دہلی کے لئے پیر کو صبح روانہ ہوئی۔ گاڑی نمبر 02955 ممبئی سینٹرل سے جے پور کے لئے دو جون کو چلے گی۔ رات 10:30 بجے سوائی مادھو پور پہنچے گی اور 10:40 بجے روانہ ہوجائے گی۔

گاڑی نمبر 02956 جے پور سے ممبئی سینٹرل کے لئے دو جون کو چلے گی۔ دوپہر دو بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوگی۔ گاڑی نمبر 02916 دہلی سے احمد آباد کے لئے دو جون کو چلے گی۔ شام 5:05 پر ریواڑی پہنچے گی اور 5:07 پر روانہ ہوجائے گی۔  گاڑی نمبر 02066 دہلی سے اجمیر کے لئے یکم جون کو چلے گی۔ شام 5:48 پر ریواڑی پہنچے گی اور 5:50 پر روانہ ہوجائے گی۔ گاڑی نمبر 02477 جودھپور سے جے پور کے لئے یکم جون کو چلے گی۔ رات 10: 23 بجے پھولیرا پہنچے گی اور 10:25 پر روانہ ہوجائے گی۔

آصف خان کی رپورٹ
First published: Jun 01, 2020 09:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading