ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

اسپورٹس اکیڈمی کی غیر شادی شدہ 19 سالہ کھلاڑی نے بچی کو دیا جنم ، وزارت میں مچی افراتفری

کھلاڑی بھوپال کے بڑے تالاب میں پریکٹس کیلئے گئی تھی ۔ وہاں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس نے پری میچیور بچی کو جنم دیا ۔

  • Share this:
اسپورٹس اکیڈمی کی غیر شادی شدہ 19 سالہ کھلاڑی نے بچی کو دیا جنم ، وزارت میں مچی افراتفری
پوکسو ایکٹ کا مطلب: پوکسو لفظ انگریزی سے آتا ہے۔ اس کا مطلب ہے پروٹیکشن آف چلڈرین فرام سیکسوئل آفینسس ایکٹ 2012 یعنی بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچانے کا قانون 2012۔ اس ایکٹ نابالغ بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم اور چھہر چھاڑ کے معاملوں میں کارروائی ہوتی ہے۔

بھوپال میں واقع واٹر اسپورٹ اکیڈمی کی ایک غیر شادی شدہ کھلاڑی نے بچی کو جنم دیا ہے ۔ 19 سال کی یہ کھلاڑی کٹنی کی رہنے والی ہے ۔ والدین کی موت کے بعد وہ بھوپال میں ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں کھیل اکیڈمی کے ہاسٹل میں رہ رہی تھی ۔ اس خبر کے بعد وزارت میں افراتفری مچ گئی ۔ جانچ کے احکامات دے دئے گئے ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ کھلاڑی بھوپال کے بڑے تالاب میں پریکٹس کیلئے گئی تھی ۔ وہاں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس نے پری میچیور بچی کو جنم دیا ۔ خبر پھیلتے ہی ہر طرف افراتفری مچ گئی ۔ اسپتال انتظامیہ نے فورا ہی ٹی ٹی نگر تھانہ کو اس کی اطلاع دی اور گوروی کیندر نے کھلاڑی کا بیان درج کیا ۔ یہ کھلاڑی پہلے کٹنی کے شیلٹر ہوم میں رہتی تھی ۔ والدین کی موت کے بعد وہ بھوپال شفٹ ہوگئی تھی ۔ اس کو واٹر اسپورٹس اکیڈمی کے ہاسٹل میں رکھا گیا تھا ۔

پتہ چلا ہے کہ یہ سیلنگ کھلاڑی سات مہینے کی حاملہ تھی ۔ اب شیلٹر ہوم اور کھیل محکمہ دونوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کھلاڑی حاملہ تھی اور محکمہ کو اس کا علم کیسے نہیں ہوا ۔ چیف سکریٹری کھیل نے معاملہ کی جانچ کے احکامات دے دئے ہیں۔ انہوں نے کوچ سمیت سبھی کو معاملہ کی جانچ کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے ۔

First published: Mar 13, 2019 02:32 PM IST