اناو عصمت دری معاملہ: ملزم ممبراسمبلی کو 7دن کے لئے سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

لکھنؤ:اترپردیش کے انائو ضلع میں اجتماعی عصمت دری معاملہ میں ملزم ممبراسمبلی کو عدالت نے 7دنوں کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا ہے۔

Apr 14, 2018 09:19 PM IST | Updated on: Apr 14, 2018 09:19 PM IST
اناو عصمت دری معاملہ: ملزم ممبراسمبلی کو 7دن کے لئے سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

کلدیپ سنگھ سینگر۔ فائل فوٹو

لکھنؤ:اترپردیش کے انائو ضلع میں اجتماعی عصمت دری معاملہ میں مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی ٹیم سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران ملزم ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عدالت میں پیش کیا۔ کلدیپ سینگر کو 7 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ 21 اپریل کو کلدیپ سنگھ سینگر کو عدالت میں پولس کو پیش کرنے کا کہا گیاہے۔

قبل ازیں ہفتہ کی صبح کلدپ سنگھ سنگر کا میڈیکل ٹسٹ کرایا ہے۔اس دوران یم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر نے عدالت جانے سے پہلے کہا "مجھے بھگوان پر بھروسہ ہے۔" بی جے پی ممبراسمبلی نے کہا کہ میں "عدالت میں مجھے مکمل بھروسہ ہے، لہٰذا مجھے انصاف ملے گا"۔

سی بی آئی ٹیم ہفتہ کو دوپہر تقریباً 12بجے متاثرہ اور اس کے خاندان کے 6ارکان کے ساتھ انائو سے سیدھے لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچی۔ یہاں متاثرہ کا تقریباً 3گھنٹے تک میڈیکل چیک اپ کیاگیا۔ تقریباً 3بجے دوپہر متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کو سی بی آئی کی ٹیم انائو لے کر چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کاسی بی آئی دفتر میں ملزم ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے آمنا سامنا کرایاجائے گا۔

انائو عصمت دری کے ملزم بانگر مئو کے بی جے پی ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے ہفتہ کو بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس سے قبل ان کا سامنا ماکھی تھانے کے معطل 6پولس ملازمین سے کرایاگیا تھا۔ واضح رہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے جمعہ کو انائو جا کر بھی تفتیش کی تھی۔ متاثرہ اور اس کے خاندان کا بیان لینے کے ساتھ ہی ضلع اسپتال کے سی ایم ایس، ماکھی تھانے کے ایس او اشوک سنگھ بھدوریا سمیت دیگر معطل اسٹاف سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

Loading...

Loading...