اناؤ عصمت دری معاملہ: کار حادثہ کے بعد کنبہ کا ایم ایل اے پر سنگین الزام ، سی بی آئی تحقیقات کی مانگ

سڑک حادثہ کے بعد جہاں ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں ریاستی حکومت کو کٹگہرے میں کھڑا کر رہی ہیں تو وہیں، دوسری طرف، متاثرہ کا کنبہ بھی اسے حادثہ نہیں مانتا۔

Jul 29, 2019 04:56 PM IST | Updated on: Jul 29, 2019 04:58 PM IST
اناؤ عصمت دری معاملہ: کار حادثہ کے بعد کنبہ کا ایم ایل اے پر سنگین الزام ، سی بی آئی تحقیقات کی مانگ

اناؤ عصمت دری معاملہ: کار حادثہ کے بعد کنبہ کا ایم ایل اے پر سنگین الزام ، سی بی آئی تحقیقات کی مانگ

رائے بریلی سڑک حادثہ میں سنگین طور پر زخمی اناؤ ریپ متاثرہ کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اناؤ اجتماعی عصمت دری کا تذکرہ ایک بار پھر سے ہونے لگا ہے اور اناؤ کے ماکھی سے بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر اس کے نشانے پر ہیں۔ سڑک حادثہ کے بعد جہاں ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں ریاستی حکومت کو کٹگہرے میں کھڑا کر رہی ہیں تو وہیں، دوسری طرف، متاثرہ کا کنبہ بھی اسے حادثہ نہیں مانتا۔ کنبہ کا الزام ہے کہ رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے اشارے پر ہی اس واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ اس کے اہل خانہ کو مستقل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ وہ اس کیس کو واپس لے لے۔ ایم ایل اے کی سازش تھی کہ متاثرہ اور گواہ کا قتل کر کے اس معاملہ کو ہی ختم کر دیا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروائی جائے۔ دریں اثنا، رائے بریلی جیل میں بند متاثرہ کے چچا نے ایک تحریر دیتے ہوئے اس معاملہ کو بھی اصل معاملہ کے ساتھ جوڑ کر سی بی آئی کو جانچ سونپ دینے کی گزارش کی ہے۔ تاہم ، اس معاملے میں  ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے کنبہ کے افراد کی طرف سے کوئی ردعمل ابھی تک نہیں آیا ہے۔ لیکن اس سڑک حادثے کے بعد سیتاپور جیل میں بند رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر ایک بار پھر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام نیشنل ہائی وے۔31 پر ریپ متاثرہ کی گاڑی کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماری تھی۔ حادثے میں اناؤ آبروریزی متاثرہ اور اس کے وکیل مہندر سنگھ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں متأثرہ کی چچی اور دیگر ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ یہ تمام لوگ ریپ متأثرہ کے چچا سے مل کر رائے بریلی سے واپس آرہے تھے۔ٹرک ڈرائیور آشیش پال اور مالک دیویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی فائل فوٹو بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی فائل فوٹو

وہیں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ نے اس ضمن میں کہا کہ اس حادثے کی غیرجانبدارانہ جانچ کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حادثہ ہے جو ٹرک کی تیز رفتاری کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر متاثرہ کنبہ معاملے کی جانچ کا مطالبہ کرے گا تو معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کریں گے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...