اناؤ ریپ متاثرہ کے خون میں خطرناک بیکٹیریا، 7 میں سے 6 اینٹی بایوٹک بے اثر

کے جی ایم یو کے ترجمان ڈاکٹر سندیپ تیواری کے مطابق آئی سی یو میں داخل مریضوں کو دی جانے والی اہم اینٹی بایوٹک کے اثر کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ لیب میں ڈرگ سینسٹوٹی ٹیسٹنگ بے اثر پائی گئیں۔ ماہرین نے اسے ملٹی ڈرگ ریزسٹینس قرار دیا۔

Aug 08, 2019 11:32 AM IST | Updated on: Aug 08, 2019 03:53 PM IST
اناؤ ریپ متاثرہ کے خون میں خطرناک بیکٹیریا، 7 میں سے 6 اینٹی بایوٹک بے اثر

لکھنؤ کے کے جی ایم یو میں اناؤ ریپ متاثرہ کے کرائے گئے کلچر ٹیسٹ رپورٹ میں خون میں خطرناک بیکٹیریا ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس کی وجہ سے اسے دی جانے والی اہم سات اینٹی بایو ٹک دواؤں میں سے 6 بے اثر ثابت ہو رہی ہیں۔ کے جی ایم یو اب متاثرہ کی کلچر رپورٹ کو ایمس بھیجے گا۔

بتا دیں کہ رائے بریلی سڑک حادثے میں سنگین طور پر زخمی متاثرہ لڑکی کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وینٹی لیٹر یونٹ میں اس کا علاج چلا۔ بعد میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر متاثرہ کو 5 اگست کو ایئر لفٹ کرکے دہلی کے ایمس اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران متاثرہ کا کلچر ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ میں خطرناک بلڈ(خون) انفیکشن ملا ہے۔ اس کے خون میں اینٹیروکوکس بیکٹیریا پایا گیا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر اینٹی بایوٹک بے اثر پائی گئیں۔

Loading...

کے جی ایم یو کے ترجمان ڈاکٹر سندیپ تیواری کے مطابق آئی سی یو میں داخل مریضوں کو دی جانے والی اہم اینٹی بایوٹک کے اثر کی ٹیسٹنگ کی گئی۔ لیب میں ڈرگ سینسٹوٹی ٹیسٹنگ بے اثر پائی گئیں۔ ماہرین نے اسے ملٹی ڈرگ ریزسٹینس قرار دیا۔ متاثرہ میں اینٹیرو کوکس بیکٹیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کی رپورٹ ایمس بھیج دی جائے گی۔

Loading...