ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی ضمنی انتخاب نتائج: بی جے پی کی جیت پر وزیراعلیٰ یوگی نے کہا- عوام نے 2022 کے لئے دیا اشارہ

اترپردیش میں اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکومت اور پارٹی کے ٹیم ورک کی بدولت پارٹی 2017 کے نتائج کو دوہرانے میں کامیاب رہی۔

  • Share this:
یوپی ضمنی انتخاب نتائج: بی جے پی کی جیت پر وزیراعلیٰ یوگی نے کہا- عوام نے 2022 کے لئے دیا اشارہ
یوپی ضمنی انتخاب نتائج: بی جے پی کی جیت پر وزیراعلیٰ یوگی نے کہا- عوام نے 2022 کے لئے دیا اشارہ

 لکھنو: اترپردیش میں اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکومت اور پارٹی کے ٹیم ورک کی بدولت پارٹی 2017 کے نتائج کو دوہرانے میں کامیاب رہی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کی شام پارٹی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ عالمی وبا کووڈ۔19 کے باوجود عوام کو بچانے کے لئے کئے گئے کوششوں یا پھر پارٹی ہی خدمت ہے کہ جذبے کے ساتھ ریاستی صدر،جنرل سکریٹری اور ذمہ داروں نے بوتھ سطح تک کے کارکنوں کے ساتھ مل کر جو مظاہرہ کیا ہے۔ آج اس کا نتیجہ ہے کہ سات سیٹوں پر بی جے پی نے 6میں جیت درج کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں 7سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخاب میں 6سیٹوں پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔جبکہ ایک پر سماج وادی پارٹی نے جیت درج کی ہے۔



وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ضمنی انتخابات کے نتائج وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں عوام کا بھروسہ ہے۔ اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے رجحانات سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ مودی ہیں تو ممکن ہے۔ بی جے پی پر ملک کے عوام کو بھروسہ ہے اور اس بات پر عوام نے ایک بار پھر سے مہر لگا دی ہے۔




منگل کو آئے ضمنی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی نے کانپور کی گھاٹم پور سیٹ، فیروزآباد کی ٹنڈلا سیٹ، امروہہ کی نوگاواں سادات سیٹ، دیوریا صدر سیٹ، بلند شہر سیٹ اور اناو کی بانگر مئو سیٹ پر جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی نے جونپور کی ملہنی سیٹ پر قبضہ کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading