உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Assembly Election 2022: آج مین پوری میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ملائم سنگھ یادو، اکھلیش کے لئے مانگیں گے ووٹ

    ملائم سنگھ یادو نے اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی انتخابی مہم نہیں چلائی تھی۔ پہلے کے شیڈول کے مطابق، اکھلیش یادو کو چھپری گاؤں کے قریب منعقد ہونے والے جلسہ عام میں آنا تھا۔ لیکن یہ طے پایا کہ ملائم سنگھ بھی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

    • Share this:
      مین پوری:اترپردیش اسمبلی الیکشن(UP Assembly Election 2022)کے تیسرے مرحلے کے لیے آج ایس پی کے سرپرست ملائم سنگھ (Mulayam singh yadav)بھی انتخابی میدان میں اترنے والے ہیں۔ مین پوری کے ایم پی ملائم سنگھ سابق وزیر اعلی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو کے لیے مہم چلائیں گے، جو آج کرہل سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ ملائم سنگھ جمعرات کو مین پوری کے کوسما میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں شرکت کریں گے۔ جلسہ عام میں ملائم سنگھ کی شرکت کی اطلاع ملنے کے بعد کارکنوں میں جوش و خروش ہے۔ اس سے پہلے، 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، ملائم سنگھ یادن لوک سبھا انتخابات کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے مین پوری آئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ مین پوری نہیں جاپائے ہیں۔

      ملائم سنگھ یادو نے اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی انتخابی مہم نہیں چلائی تھی۔ پہلے کے شیڈول کے مطابق، اکھلیش یادو کو چھپری گاؤں کے قریب منعقد ہونے والے جلسہ عام میں آنا تھا۔ لیکن یہ طے پایا کہ ملائم سنگھ بھی جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ ایس پی سرپرست جلسہ عام میں شرکت کے لیے صبح 1 بجے سیفئی سے روانہ ہوں گے۔ ملائم سنگھ یادو کی انتخابی مہم میں حصہ لینے ضلع صدر دیویندر سنگھ یادو پہنچے ہیں۔

      اکھلیش یادو نے بی جے پی پر کیا حملہ
      کرہل میں بی جے پی امیدوار ایس پی بگھیل پر ایس پی غنڈوں کے حملے کے بیان کے بعد ایس پی صدر اکھلیش یادو بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ قنوج کے تروا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ بولا۔ اکھلیش یادو نے قنوج کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں سے ہوشیار رہیں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ قنوج میں بہت کم لوگ وردی چھوڑکر آئے ہیں۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت نے بدعنوانی اور ناانصافی کو دوگنا کردیا ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ لکھیم پور میں بی جے پی اپنے بلڈوزر کیوں نہیں چلا رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: