உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    up assembly election 2022 phase1 voting:ووٹر آئی ڈی کارڈ نہیں پھر بھی ڈال پائیں گے ووٹ، جانیے کیسے؟

    بنا ووٹر آئی ڈی کارڈ بھی آپ ڈال سکتے ہیں ووٹ۔ جاننے کے لئے پڑھیں پوری خبر۔

    بنا ووٹر آئی ڈی کارڈ بھی آپ ڈال سکتے ہیں ووٹ۔ جاننے کے لئے پڑھیں پوری خبر۔

    up assembly election 2022 phase1 voting:آپ میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جن کا نام ووٹر لسٹ میں ہے، لیکن ان کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے۔ ایسے میں آپ کا سوال یہ ہوگا کہ آپ ووٹ کیسے دیں گے؟ ایسی صورتحال میں آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کا اختیار دے دیا۔ جانتے ہیں کیسے؟

    • Share this:
      نئی دہلی:اترپردیش کے 11 اضلاع میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ان اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر مقابلہ کرنے والے 623 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 2.27 کروڑ ووٹر کریں گے۔

      آپ میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جن کا نام ووٹر لسٹ میں ہے، لیکن ان کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے۔ ایسے میں آپ کا سوال یہ ہوگا کہ آپ ووٹ کیسے دیں گے؟ ایسی صورتحال میں آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کا اختیار دے دیا۔ جانتے ہیں کیسے؟

      پہلے جان لیجیے کن لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا ہے حق؟
      ایسے تمام شہری ووٹ ڈال سکیں گے جن کا نام ووٹر لسٹ میں ہوگا۔ اگر آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے تو آپ ووٹر شناختی کارڈ کے بغیر اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ تاہم، اس کے لیے آپ کے پاس الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ 11 قسم کی دستاویزات میں سے کسی ایک کا ہونا لازمی ہے۔اترپردیش میں سات مراحلے میں اسمبلی انتخابات ہونگے


      کیا دستاویز بتانے ہوں گے؟
      1. پاسپورٹ
      2. ڈرائیونگ لائسنس
      3. اگر آپ مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازم ہیں یا PSUs اور پبلک لمیٹڈ کمپنی میں کام کر رہے ہیں تو کمپنی کی فوٹو آئی ڈی کی بنیاد پر بھی ووٹنگ کی جا سکتی ہے۔
      4. پین کارڈ
      5. آدھار کارڈ

      6. پوسٹ آفس اور بینک کی طرف سے جاری کردہ پاس بک۔
      7. منریگا جاب کارڈ۔
      8. وزارت محنت کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ انشورنس کارڈ۔
      9. پنشن کارڈ جس پر آپ کی تصویر چسپاں اور تصدیق شدہ ہے۔
      10. قومی آبادی رجسٹر (NPR) کے ذریعے جاری کردہ اسمارٹ کارڈ۔
      11. ایم پیز/ایم ایل اے/ایم ایل سی کی طرف سے جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ۔
      (ان سبھی میں سے کوئی ایک شناختی کارڈ دکھانے پر آپ ووٹ دے پائیں گے)
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: