உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Assembly Election 2022: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام، کہا- مظفر نگر جانے کے لئے نہیں اڑنے دیا جا رہا ہے ہیلی کاپٹر

    اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام، کہا- ہیلی کاپٹر اڑنے نہیں دیا جا رہا ہے

    اکھلیش یادو کا بی جے پی پر بڑا الزام، کہا- ہیلی کاپٹر اڑنے نہیں دیا جا رہا ہے

    سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کو مظفر نگر جانا تھا، لیکن انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو روک کر رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election 2022) کے درمیان اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کو مظفر نگر جانا تھا، لیکن انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو روک کر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’میرے ہیلی کاپٹر کو ابھی بھی بغیر کسی وجہ بتائے دہلی میں روک کر رکھ گیا ہے اور مظفر نگر نہیں جانے دیا جا رہا ہے، جبکہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر ابھی یہاں سے اڑے ہیں۔ ہارتی ہوئی بی جے پی کی یہ مایوسی بھری سازش ہے۔ عوام سب سمجھ رہی ہے…۔' وہیں سماجوادی پارٹی کے ترجمان فخرالحسین چاند نے کہا کہ قومی صدر اکھلیش یادو کا ہیلی کاپٹر دہلی میں روک کر رکھا گیا ہے۔



      ہیلی کاپٹر روکنے میں بی جے پی کی سازش

      مغربی یوپی میں کسان آندولن کی وجہ سے لوگوں کے درمیان بی جے پی کو لے کر سخت ناراضگی ہے۔ اس درمیان اکھلیش یادو مظفر نگر میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرنے کے لئے دہلی ہوتے ہوئے مظفر نگر جانا چاہتے تھے، لیکن ان کا الزام ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو بغیر کوئی وجہ بتائے دہلی میں روک کر رکھا گیا۔

      اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کے ہیلی کاپٹر کو بغیر کسی روک ٹوک کے جانے دیا، لیکن میرے ہیلی کاپٹر کو دہلی میں روک کر رکھا گیا۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری کو مظفر نگر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرنا تھا، لیکن سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نہیں پہنچ سکے اور انہوں نے اب بی جے پی پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔

       


       

      اکھلیش یادو-جینت چودھری نے دکھائی طاقت

      اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کا دور چل رہا ہے۔ اس درمیان مظفر نگر میں سماجوادی پارٹی-آرایل ڈی اتحاد کے لیڈروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ میں بی جے پی کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اب جب الیکشن آگیا ہے تو اپنا ’سنکلپ پتر‘ پڑھیں اور دیکھیں کہ جو وعدے انہوں نے عوام سے کئے تھے وہ پورے ہوئے یا نہیں۔ ان کا ہر وعدہ جملہ نکلا اور جھوٹے اشتہار دیئے۔ مجھے امید ہے کہ اس بار ایس پی-آر ایل ڈی کی جیت ہونے جا رہی ہے اور بی جے پی کا صفایا طے ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا، ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ جینت چودھری اور میں ایک ساتھ مل کر چودھری چرن سنگھ کی اس وراثت کو آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں، جو کسانوں کو خوشحال بنانا چاہتے تھے۔ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر 300 یونٹ مفت بجلی دینے، کسانوں کو سینچائی کے لئے مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ساتھ کسانوں کو پندرہ روز کے اندر گنے کی قیمت کی ادائیگی کا وعدہ کیا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: