உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندو-مسلمان اور اویسی کے بغیر نہیں چلتا سکتا بی جے پی کا کام: ایم آئی ایم ترجمان کا بڑا الزام

    ہندو-مسلمان اور اویسی کے بغیر نہیں چلتا سکتا بی جے پی کا کام: ایم آئی ایم ترجمان کا بڑا الزام

    ہندو-مسلمان اور اویسی کے بغیر نہیں چلتا سکتا بی جے پی کا کام: ایم آئی ایم ترجمان کا بڑا الزام

    اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات (UP Chunav 2022) کو لے کر ملک کی سب سے بڑی بحث ایجنڈا اترپردیش (Agenda Uttar Pradesh) میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالوں پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے ترجمان عاصم وقار نے پلٹ وار کیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات (UP Chunav 2022) کو لے کر ملک کی سب سے بڑی بحث ایجنڈا اترپردیش (Agenda Uttar Pradesh) میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالوں پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے ترجمان عاصم وقار نے پلٹ وار کیا ہے۔ نیوز 18 کے ساتھ  خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست کرتی ہے۔ ہندو-مسلمان اور اسدالدین اویسی کے بغیر ان کا کام ہی نہیں چل سکتا۔

      رام کے ساتھ ہی رحیم بھی ہیں، رام کے بغیر رحیم نہیں ہوسکتا۔ جو لوگ رام کی مخالفت کرتے ہیں، وہ طالبانی کرن کے حامی ہیں۔ ایجنڈا اترپردیش میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کہی اس بات پر جب اے آئی ایم آئی ایم ترجمان عاصم وقار سے ردعمل مانگا گیا تو انہوں نے کہا، ’یہ بالکل حقیقت ہے کہ رام کے بغیر رحیم نہیں ہے۔ دونوں ہی ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ جس ایشور-اللہ کو سب پوجتے ہیں، اسی ایشور-اللہ نے شیطان بھی بنایا ہے، جہاں رحیم ہوگا، وہاں شیطان بھی رہتا ہے اور شیطان کا کام ہوتا ہے لوگوں کو بھٹکانا۔

      اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان عاصم وقار نے پلٹ وار نے نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت میں کہا کہ بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست کرتی ہے۔ ہندو-مسلمان اور اسدالدین اویسی کے بغیر ان کا کام ہی نہیں چل سکتا۔
      اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان عاصم وقار نے پلٹ وار نے نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت میں کہا کہ بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست کرتی ہے۔ ہندو-مسلمان اور اسدالدین اویسی کے بغیر ان کا کام ہی نہیں چل سکتا۔


      وقار عاصم نے کہا، ’رام چندر جی کی کوئی بھی مسلمان مخالفت نہیں کرتا۔ یا یوں کہہ لیجئے کہ رام کی مخالفت دنیا میں کوئی نہیں کرتا ہے۔ یہ صرف ہندوستان کی بات نہیں ہے۔ بات ہو رہی ہے کہ رام کے نام پر اکسا کر جو لوگوں کے ہاتھوں میں تلوار تھما رہے ہیں۔ ان کی مخالفت ہورہی ہے اور ہوتی رہے گی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان میں نے سنا تھا۔ انہوں نے الیکشن میں پولرائزیشن کرنے کے لئے ہندووں کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان رام چندر جی کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم رام چندر جی کی مخالفت نہیں کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کی مخالفت کرتے ہیں، جو رام کے نام پر آپ کے بچوں کے ہاتھ پر تلوار تھما دیتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: