اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP Assembly Elections 2022 : اعظم خان جیل سے لڑیں گے الیکشن ، عبداللہ اعظم بھی ایس پی کے ٹکٹ پر اس سیٹ سے ٹھوکیں گے تال!

    ذرائع کے حوالے سے مل رہی خبر کے مطابق سیتا پور جیل میں بند اعظم خان رام پور شہر سے الیکشن لڑیں گے ۔ اس سیٹ سے بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو میدان میں اتارا ہے، جن کے ذریعہ داخل مقدمات کی وجہ سے ہی اعظم خان جیل میں بند ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ حال ہی میں جیل سے باہر آئے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم (Abdullah Azam) بھی سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر سوار سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔

    • Share this:
      رام پور: سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان (Azam Khan) آئندہ اسمبلی انتخابات (UP Assembly Elections 2022) بھی لڑیں گے ۔ ذرائع کے حوالے سے مل رہی خبر کے مطابق سیتا پور جیل میں بند اعظم خان رام پور شہر سے الیکشن لڑیں گے ۔ اس سیٹ سے بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو میدان میں اتارا ہے، جن کے ذریعہ داخل مقدمات کی وجہ سے ہی اعظم خان جیل میں بند ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ حال ہی میں جیل سے باہر آئے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم (Abdullah Azam) بھی سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر سوار سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو سماج وادی پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے ، ان میں چمراوا اسمبلی سے نصیر خان، بلاسپور اسمبلی سیٹ سے امرجیت سنگھ اور ملک اسمبلی سیٹ سے وجے سنگھ شامل ہیں ۔ غور طلب ہے کہ اس مرتبہ سماج وادی پارٹی امیدواروں کی فہرست کی بجائے براہ راست نشان تقسیم کررہی ہے ۔

      بی جے پی نے اعظم خان اور ان کے بیٹے کے الیکشن لڑنے پر سماج وادی پارٹی پر نشانہ سادھا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شلبھ منی ترپاٹھی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی صرف ان لوگوں کو ٹکٹ دے رہی ہے جو یا تو جیل میں بند ہیں یا ضمانت پر باہر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے جن لوگوں کو جیل میں ڈالا تھا، انہیں ٹکٹ دے کر سماج وادی پارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ غنڈوں اور فسادیوں کے ساتھ ہیں ۔

      ادھر سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی راج پال کشیپ نے بی جے پی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ان کے لیڈروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں ۔ سب سے زیادہ مجرموں کو بی جے پی نے ٹکٹ دئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر کی رپورٹ میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ منگل کو ہی عبداللہ اعظم نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی جو کہے گی ، اس کو تسلیم کروں گا ۔ بتا دیں کہ عبداللہ اعظم نے 2017 میں سوار سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ لیکن بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے ان کی تاریخ پیدائش پر سوال اٹھاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا ۔ فرضی سرٹیفکیٹ کیس میں ہائی کورٹ نے ان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: