உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Assembly Polls 2022: یوپی کے اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار کا وقار داؤ پر

    یوپی کے اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار کا وقار داؤ پر

    یوپی کے اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار کا وقار داؤ پر

    بہار کی جے ڈی یو یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنے دم پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ جے ڈی یو کی شرکت سے نتیش کمار کا وقار داؤ پر لگا ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ کم ازکم 10 اسمبلی سیٹوں پر ان کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ دیکھا جائے تو قومی سطح پرجے ڈی یو اور نتیش کمار کا ایک امتحان ہے۔

    • Share this:
    پٹنہ: ملک کی سیاست میں کم ایسا ہوتا ہے کہ ایک ریاست کی کامیاب پارٹی دوسرے ریاستوں میں بھی اپنی کامیابی کا جھنڈا پھہراتی ہے، لیکن مختلف انتخابات میں یہ نظارہ دیکھنے کو مل جاتا ہے، جب ایک صوبہ کی کامیاب پارٹی دوسرے صوبوں کے انتخابات میں بھی شرکت کرتی ہیں۔ بہار کی جے ڈی یو یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنے دم پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ جے ڈی یو کی شرکت سے نتیش کمار کا وقار داؤ پر لگا ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ کم ازکم 10 اسمبلی سیٹوں پر ان کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ دیکھا جائے تو قومی سطح پرجے ڈی یو اور نتیش کمار کا ایک امتحان ہے۔

    جے ڈی یو کے کئی وزرا مسلسل یوپی بہار کے سرحدی علاقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے حق میں کوشش کررہے ہیں۔ بہار کے دو وزیر چار دنوں کے دورہ پر آج رات یوپی پہنچیں گے۔ اشوک چودھری اور اقلیتی فلاح وہببود کے وزیر زماں خان اس سے پہلے بھی یوپی کے دورہ پر تھے، ایک بار پھر سے وہ چار دنوں تک مسلسل یوپی کے مختلف علاقوں میں اپنی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ مانگیں گے۔ وزیر برائے اقلیتی امور نے پٹنہ میں کہا کہ جے ڈی یو کو لے کر یوپی کے کئی حلقوں میں کافی اچھا ماحول ہے۔

    بہار کی جے ڈی یو یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنے دم پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ جے ڈی یو کی شرکت سے نتیش کمار کا وقار داؤ پر لگا ہے۔
    بہار کی جے ڈی یو یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنے دم پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ جے ڈی یو کی شرکت سے نتیش کمار کا وقار داؤ پر لگا ہے۔


    زماں خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شراب بندی، سماج سدھار ابھیان اور بہار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر یوپی بہار کے سرحدی علاقوں کے لوگ نتیش کمار کے کام سے متاثر ہیں۔ زماں خان نے کہا کہ وہ یوپی میں نتیش کمار کے بہار ماڈل پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان کے مطابق نتیش کمار نے اقلیتوں، دلتوں، پچھڑوں، کسانوں، مزدوروں، طلبا اور نوجوانوں کے لئے کافی کام کیا ہے۔

    بہار میں مسلسل نتیش کمار غریب آبادی کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یوپی میں ایک بڑا طبقہ سماج کے حاشیہ پر کھڑا ہے، جس میں دلت، اقلیت، کسان اور مزدور شامل ہیں۔ جےڈی یو کا کہنا ہے کہ وہ بدلاؤ چاہتے ہیں اور یوپی کے لوگوں کے فلاح کے تعلق سے نتیش کمار کے ماڈل پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ زماں خان نے بتایا کہ ان کے امیدواروں کو لوگ نتیش کمار کے کام کے بدولت ووٹ کریں گے۔ ہم لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح سے حکومت دبے کچلے لوگوں کی فلاح کے سلسلے میں کام کر رہی ہے اور یوپی میں کس طرح سے لوگوں کے بنیادی سوالوں کو ہم حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: