ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی ، بہار ، راجستھان اور ہریانہ میں کس پر ہوگی پابندی اور کس میں ملے گی چھوٹ ، یہاں پڑھئے پوری تفصیل

وزارت داخلہ نے کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی کہا کہ آٹھ جون سے ہاسپٹیلیٹی سروسیز ، ہوٹل اور شاپنگ مال کو مرحلہ وار طریقہ سے کھولنے کی اجازت ہوگی ۔

  • Share this:
یوپی ، بہار ، راجستھان اور ہریانہ میں کس پر ہوگی پابندی اور کس میں ملے گی چھوٹ ، یہاں پڑھئے پوری تفصیل
یوپی ، بہار ، راجستھان اور ہریانہ میں کس پر ہوگی پابندی اور کس میں ملے گی چھوٹ ، یہاں پڑھئے پوری تفصیل

مرکزی وزارت داخلہ نے آٹھ جون سے لاگو ہونے والی نئی گائیڈ لائن کا ہفتہ کو اعلان کیا ، جس میں ملک میں 25 مارچ سے لاگو لاک ڈاون میں کافی چھوٹ دی گئی ہے اور اس کے تحت شاپنگ مال ، ریستوراں اور مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ لیکن کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں 30 جون تک لاک ڈاون کی مدت بڑھادی گئی ہے اور سختی سے اس پر عمل ہوتا رہے گا ۔


وزارت داخلہ نے کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ۔ ساتھ ہی کہا کہ آٹھ جون سے ہاسپٹیلیٹی سروسیز ، ہوٹل اور شاپنگ مال کو مرحلہ وار طریقہ سے کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ اسکول اور کالجوں کو کھولنے کے بعد ریاستی حکومتوں کے ساتھ جولائی میں مشورہ کرکے فیصلہ کیا جائے گا ۔


مرکزی حکومت نے کنٹینمنٹ زون کی تعریف طے کرنے اور کسی جگہ کو کنٹینمنٹ زون اعلان کرنے کیلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مزید اختیارات دئے ہیں ، جس کے بعد ریاستیں الگ الگ گائیڈ لائن جارہی کررہی ہیں ۔ یہاں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کچھ اہم ریاستوں کی گائیڈ لائنس کے بارے میں ۔


اترپردیش

اترپردیش حکومت کی ان لاک ون کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق ان لاک کے پہلے مرحلہ میں مذہبی مقامات ، ریستوراں اور شاپنگ مالس کھولے جائیں گے ۔ اس دوران سماجی فاصلہ سمیت دیگر سبھی احتیاط کا پورا خیال رکھنا ہوگا ۔ سنیما ہال ، جم ، سوئمنگ پول جیسی سرگرمیاں ابھی نہیں کھولی گئی ہیں اور انہیں کھولنے کے سلسلہ میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں سبھی اسکول اور کالج اور تعلیمی اداروں وغیرہ کو جولائی میں مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق کھولا جاسکتا ہے ۔

یوگی حکومت کے حکم کے مطابق دہلی کے کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے لوگ نوئیڈا اور غازی آباد میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔

مرکزی وزارت داخلہ نے 30جون تک لاک ڈاون میں توسیع کردی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے 30جون تک لاک ڈاون میں توسیع کردی ہے۔


بہار

بہار میں تیزی سے بڑھ رہے معاملات کے درمیان نتیش کمار حکومت نے لاک ڈاون کو 30 جون تک بڑھا دیا ہے ۔

ہریانہ

ہریانہ حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی گائیڈلائنس کے مطابق ریاست میں کچھ شرطوں کے ساتھ مذہبی مقامات ، ہوٹلوں ، ریستوراں اور شاپنگ مالس کو کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ آٹھ جون کے بعد کنٹینمنٹ زون کے باہر کی ممنوعہ سرگرمیوں کی اجازت دیدی جائے گی ۔ تاہم سماجی فاصلہ کے اصول پر لازمی طور پر عمل کرنا ہوگا ۔ کنٹینمنٹ زون میں 30 جون تک لاک ڈاون جاری رہے گا ۔ منہ ڈھکنا ، سماجی فاصلہ ، زیادہ تعداد میں جمع ہونا ، عوامی مقامات پر تھونکنا ، گٹکھا ، تمباکو ، پان ، شراب کے عوامی مقامات پر استعمال کرنے سے متعلق شرطیں پہلے کی طرح ہی لاگو رہیں گی ۔

راجستھان

راجستھان میں کنٹینمنٹ زون میں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ کنٹینمنٹ زون میں صرف ایمرجنسی اور ضروری اشیا کی سپلائی کی ہی اجازت دی جائے گی ۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

علاوہ ازیں سبھی دفاتر ، فیکٹری یا دکانیں مقررہ وقت پر بند کردی جائیں گی ۔ عوامی مقامات یا کام کی جگہ پر ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔ عوامی مقامات پر تھوکنے پر کارروائی ہوگی ۔ لوگوں کو سماجی فاصلہ پر عمل کرنا ہوگا ۔ ہوٹل ، کلب اور ریستوراں بند رہیں گے ۔ تاہم ان میں لاک ڈاون چار کی طرح کھانا پیک کرکے لے جانے کی سہولت ہوگی ۔ مذہبی مقامات اور عبادت کی جگہیں عوام کیلئے بند رہیں گی ۔

مہاراشٹر

بہار کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی لاک ڈاون کو 30 جون تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ ضروری کاموں کو چھوڑ کر ریاست میں نو بجے رات سے پانچ بجے صبح تک کرفیو رہے گا ۔ بتادیں کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ معاملات مہاراشٹر میں سامنے آئے ہیں ۔
First published: May 31, 2020 08:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading