உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلند شہرتشدد: ایک فوجی نے ماری تھی انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کو گولی، واقعہ کو انجام دینے کے بعد جموں فرار

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    بتایا جا رہا ہے کہ ایف آئی آر میؓ بھی فوجی کا نام ہے۔ ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں بھی فوکی غیر قانونی کٹے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اسی کو بنیاد بناکر پولیس جانچ کر رہی ہے۔

    • Share this:
      بلند شہر کے سیانا تھانہ علاقے کے چنگراوٹھی میں 3 دسمبر کو گئو کشی کے شک میں بھڑکے تشدد میں ان]یکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل ایک فوجی نے انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق چھٹی پر آئے فوجی نے غیر قانونی (کٹے) ہتھیار سے انسپیکٹر سبودھ کو گولی ماری تھی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد فوجی جموں فرارہوگیا ہے۔ اس کی گرفتاری کیلئے پولیس دبش دے رہی ہے۔

      بتایا جا رہا ہے کہ ایف آئی آر میؓ بھی فوجی کا نام ہے۔ ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں بھی فوکی غیر قانونی کٹے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اسی کو بنیاد بناکر پولیس جانچ کر رہی ہے۔

      پولیس کو اس سلسلے میں ایک اہم ویڈیو ملا ہے۔ جس میں فوجی گولی چلاتا صاف نظر آرہا ہے۔ اس کے بعد پولیس ڈپارٹمینٹ کے افسروں نے جموں میں فوجی کی یونٹ کے افسران سے بات کی۔ فوجی کی گرفتاری کیلئے بلند شہر سے پولیس کی ٹیم جموں کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔
      First published: