مودی کی تقریرسن کرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا چھوٹ رہا ہے پسینہ: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی نے کہا کہ ابھی تو صرف ماما جیل گئے ہیں، انہیں یہ بھی خوف ہے کہ کہیں ماما کے ساتھ ہم بھی جیل نہ چلے جائیں۔ اتحاد پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی - بی ایس پی ملک کو آگے بڑھتا دیکھ کرپریشان ہیں۔

May 12, 2019 05:59 PM IST | Updated on: May 12, 2019 06:04 PM IST
مودی کی تقریرسن کرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا چھوٹ رہا ہے پسینہ: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ۔

لوک سبھا الیکشن 2019 میں آخری یعنی ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل اتوارکو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بلیا کے رسڑا میں انتخابی ریلی کوخطاب کیا۔ وزیراعلیٰ یوگی نےکہا کہ مودی یوپی کے پارلیمانی حلقہ میں تقریرکررہے ہیں اورپسینہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا چھوٹ رہا ہے۔

بی جے پی امیدوارکے حق میں عوامی تقریب کوخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیسے ایک دلال جیل میں بند ہوا ہے، ویسے ہی آنے والے بہت سارے دلال جیل میں بند ہونے والے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ آنے والے وقت میں دہشت گردوں کوپوری طرح سے ختم کرنا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ابھی تو صرف ماما جیل گئے ہیں، انہیں یہ بھی خوف ہےکہ کہیں ماما کےساتھ ہم بھی جیل نہ چلے جائیں۔

Loading...

عظیم اتحاد پرنشانہ سادھتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی نےکہا کہ ہندوستان کوبڑھتا ہوا دیکھ کر سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماج پارٹی پریشان ہورہی ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے سب کا ساتھ لےکرسب کی ترقی کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایک بارپھرسے ذات پات کی سیاست کرنے والے آپ کےسامنے آگئے ہیں، لیکن آپ سب سے یہ اپیل کرنے آیا ہوں کہ ذات پات کی سیاست کو ختم کیجئے۔

اس سے قبل آج صبح وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کرکے چھٹے مرحلےکے دوران لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا 'رام چرتمانس میں 7 کھنڈ ہیں، جمہوریت کے میلے میں بھی 7 مرحلے ہیں، سندرکانڈ کا لنکا دہن ہوا اورلنکا کانڈ میں پربھو شری رام نے راون سے آزادی دلائی۔ آج آپ کوچھٹے مرحلے میں ملک کو راون جیسی سوچ والوں سے آزادی دلانی ہے۔ گرمی بہت ہے، اپنا خیال رکھیں، لیکن خیال رہے پہلے ووٹنگ، پھرکھانا پانی۔

Loading...