سہراب الدین کیس میں سونیا گاندھی اورمنموہن سنگھ نے امت شاہ کے خلاف رچی تھی سازش: یوگی آدتیہ ناتھ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کو بامبے ہائی کورٹ اورسی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سہراب الدین معاملے میں بے قصورقراردے دیا، لیکن کانگریس سازشن کرکے ہرممکن پھنسانے کی کوشش کرتی رہی۔

Jan 02, 2019 09:43 PM IST | Updated on: Jan 02, 2019 09:43 PM IST
سہراب الدین کیس میں سونیا گاندھی اورمنموہن سنگھ نے امت شاہ کے خلاف رچی تھی سازش: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کوایک بارپھرکانگریس پرنشانہ سادھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم پارٹی کی تاریخ سازش کرنے والوں سے بھری ہوئی ہے۔ یہ بات کورٹ کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے۔ انہوں نے سہراب الدین انکاونٹر میں امت شاہ کوپھنسانے کے پیچھے سونیا گاندھی اورمنموہن سنگھ کا ہاتھ بتایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کوبامبے ہائی کورٹ اورسی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سہراب الدین معاملے میں بے قصورقراردے دیا، لیکن کانگریس سازش کرکے انہیں ہرممکن پھنسانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس ملک کے عظیم لوگوں کے خلاف سازش کرتی ہے۔

Loading...

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سونیا گاندھی اورمنموہن سنگھ نے امت شاہ کے خلاف سازش کی تھی۔ کانگریس دہشت گردوں کے مفاد کے لئے لڑرہی تھی اورامت شاہ کولابنگ کرکے جیل بھجوایا۔ کانگریس ملک میں نئی قیادت ابھرنے ہی نہیں دینا چاہتی تھی، اس لئے وزیراعظم نریندرمودی اورامت شاہ کے خلاف سازش کرتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا "صرف اتنا ہی نہیں رافیل معاملے پربھی کانگریس کا جھوٹ اجاگرہوگیا ہے۔ یہ دکھاتا ہے کہ یہ پارٹی اپنے سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لئے کسی بھی حدتک جا سکتی ہے۔ کانگریس ملکی تحفظ کے ساتھ کھلواڑکرتی ہے، اس کے لئے انہیں ملک کےعوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

Loading...