ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس سانحہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان۔ ’یوپی میں نسلی فساد کرانے کی ہو رہی ہے سازش’

ہاتھرس سانحہ (Hathras Scandal) کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی سطح سے حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے خاموشی توڑتے ہوئے اپوزیشن کو زبردست جواب دیا۔

  • Share this:
ہاتھرس سانحہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان۔ ’یوپی میں نسلی فساد کرانے کی ہو رہی ہے سازش’
ہاتھرس سانحہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان۔ ’یوپی میں نسلی فسادات کرانے کی ہو رہی ہے سازش’

لکھنو: ہاتھرس سانحہ (Hathras Scandal) کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی سطح سے حکومت کےخلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے خاموشی توڑتے ہوئے اپوزیشن کو زبردست جواب دیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو امروہہ ضلع کی نوگاواں سادات سیٹ کے بی جے پی بوتھ سطح کے کارکنان سے ’ورچوئل سنواد’ کے دوران کہا کہ کچھ لوگوں کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی ہے۔ یہ لوگ ملک میں اور ریاست میں نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فساد میں ترقی رکےگی اور انہیں روٹیاں سیکنے کا موقع ملے گا۔ یہی سوچ کر وہ سازش کرنا چاہتے ہیں۔


وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو جن کی ترقی سے کبھی کوئی سروکار ہی نہیں رہا ہے، ان کو یہ کام ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ ایسے لوگ روز سازش رچ رہے ہیں، ان سے محتاط رہیں، ان کی سازشوں کو بے نقاب کریں۔ ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بی جے پی افسران کو جیت کا منتر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب اس بار کا انتخاب بالکل الگ طرح کا ہوگا۔ بڑے انتخابی جلسے نہیں ہوں گے، لہٰذا ساری توجہ 100 فیصد بوتھوں کی تشکیل اور چار پانچ لوگوں کی ٹولیاں بناکر گھر گھر عوامی رابطہ کرنے پر ہونا چاہئے۔ مرکز اور ریاستی حکومت نےعوامی مفاد کے جو کام کئے ہیں، انہیں عوام کو بتانا ہوگا۔


اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لوگوں کو یہ بھی بتائیں کہ ہم نے اب تک تین لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو  سرکاری نوکری کا خواب شرمندہ تعبیر کیا ہے، جبکہ اتنے ہی اور نوجوانوں کو سرکاری نوکری جلد ہی دینے جارہے ہیں۔ 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان روزگار کے لئے سرکاری اعزاز سے سرفراز ہوچکے ہیں۔ دو سال کے اندر ہر فیملی کے ایک نوجوان کو روزگار دینے کے منصوبے پر کام چل رہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 01:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading