اترپردیش: یوگی کابینہ کی توسیع، 18 نئے چہرے شامل

ریاست کی کمان سنبھالے ڈھائی سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد اترپردیش کی یوگی حکومت نے بدھ کو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے 23 نئے وزراء کو شامل کیا ہے جن میں 18 نئے چہرے ہیں۔

Aug 21, 2019 01:04 PM IST | Updated on: Aug 21, 2019 01:04 PM IST
اترپردیش: یوگی کابینہ کی توسیع، 18 نئے چہرے شامل

یوگی کابینہ کی توسیع، 8 نئے چہرے شامل

ریاست کی کمان سنبھالے ڈھائی سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد اترپردیش کی یوگی حکومت نے بدھ کو اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے 23 نئے وزراء کو شامل کیا ہے جن میں 18 نئے چہرے ہیں۔ ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے راج بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں نئے وزراء کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ان کے دیگر وزراء اسمبلی اسپیکر ہردئے نارئن دکشت ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور دیگر معزز افراد موجود رہے ۔ جن نئے وزراء نے حلف لیا ہے ان میں چھ کابینی وزیر ، چھ مملکتی وزیر برائے آزادانہ چارج شامل ہیں باقی 11 کو مملکتی وزیر بنایا گیا ہے۔

یوگی کابینہ کی تنظیم نو کے موقع پر 6 موجودہ وزراء سے ان کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور انہوں نے استعفی دے دیا۔ وزراء جنہوں نے استعفی دیا ہے ان میں وزیر مالیات راجیش اگروال، مملکتی وزیر انوپم جیسوال، دھرم پال سنگھ، ارچنا پانڈے،چیتن چوہان اور مکٹ بہاری ورما شامل ہیں۔ نئے چہروں کو قلمدان سونپنےکے بعد اب یوگی کابینہ کی مجموعی تعداد بشمول وزیر اعلی 56 ہوگئی ہے۔

وزراء جن کو پرموشن دے کر کابینی وزیر بنایا گیا ہے ان میں ڈاکٹر مہندر سنگھ، بھوپیندر سنگھ چودھری، شریش رانا، انل راج بھر شامل ہیں جبکہ دو نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا جو رام نریش اگنہوتری اور محترمہ کملہ رانی ہیں۔ وہیں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) کی حیثیت سے حلف لینے والوں میں نیل کانتھ تیواری،کپل دیو اگروال، ستیش دویدی،اشوک کٹریا،شری رام چوہان اور روندر جیسوال شامل ہیں۔

لیڈران جنہیں مملکتی وزیر کا حلف دلایا گیا ہے ان میں انل شرما، مہش گپتا، آنند سوروپ شکلا، وجے کشیپ، گری راج سنگھ دیشمکھ، لکھن سنگھ راجپوت،نلیما کٹیار،چودھری ادئے بھان سنگھ، چندریکا پرساد اپادھیائے، راماشنکر سنگھ پٹیل اور اجیت پال سنگھ شامل ہیں۔

Loading...

Loading...