کملیش تیواری قتل معاملے پرتلخ تیور میں بولے یوگی- دہشت پیدا کرنے والےعناصرکوکچل کر رکھ دیں گے

کملیش تیواری کےاہل خانہ، ان کے رشتہ داروں اورلکھنؤ انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

Oct 19, 2019 08:41 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 08:41 PM IST
کملیش تیواری قتل معاملے پرتلخ تیور میں بولے یوگی- دہشت پیدا کرنے والےعناصرکوکچل کر رکھ دیں گے

کملیش تیواری قتل معاملے پرتلخ تیور میں بولے یوگی- دہشت پیدا کرنے والےعناصرکوکچل کر رکھ دیں گے۔

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےہندو سماج پارٹی کےصدرکملیش تیواری کے قتل کے معاملہ میں ہفتہ کوپہلی باربیان دیا۔ انہوں نےتلخ تیورمیں کہا 'خوف اوردہشت پیدا کرنے والے جو بھی عناصرہوں گے، سختی کےساتھ ان کے منصوبوں کوکچل کر رکھ دیں گے۔ کسی بھی طرح کی واردات کو قبول نہیں کیا جائےگا، جو بھی اس حادثہ میں شامل ہوگا، کسی کوبخشا بھی نہیں جائےگا'۔

کملیش تیواری کےاہل خانہ، ان کےرشتہ داروں اورلکھنؤ انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ معاہدے کےتحت انتظامیہ نےکملیش تیواری کےاہل خانہ کواقتصادی مدد دینے، بڑے بیٹےکے لئےسرکاری نوکری کا انتظام کرنے، لکھنؤشہرکےاندرایک مناسب مکان کا نظم کرنےاورفیملی کےلئے48 گھنٹے میں مناسب انتظام کرنےکی بات کہی ہے۔

Loading...

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا 'قاتل جس شکل میں آئےاورسیکورٹی گارڈ سے پوچھ کر کمرے میں گئے، اس کےبعد قاتلوں نےکملیش تیواری کے ساتھ چائے پانی پیا اوران کے پرسنل اسسٹنٹ اورتیواری کےبیٹےکوکچھ سامان خریدنے کےلئے بازارمیں بھیج دیا۔ اس کے بعد کمرے میں جب وہ اکیلے ہوگئےتوان کا قتل کردیا گیا'۔

یوگی نےکہا- شام کو معاملے کا جائزہ لیں گے

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا 'ہفتہ کی شام کومیں اس معاملے کی پھرسے جائزہ لوں گا۔ خوف اوردہشت پیدا کرنے والے جو بھی عناصرہوں گے، سختی کے ساتھ ان کے منصوبوں کوکچل کررکھ دیں گے۔ اس طرح کےکسی بھی واردات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا، جوبھی اس حادثہ میں شامل ہوگا، کسی کوبھی بخشا نہیں جائےگا'۔

یہ دہشت پیدا کرنے کی شرارت ہے

یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ یہ دہشت پیدا کرنےکی شرارت ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تین لوگوں کوگجرات میں اوردولوگوں کواترپردیش میں حراست میں لیا گیا ہے۔ باقی دیگرلوگوں کے خلاف مؤثرکارروائی کرنےکی تیاری چل رہی ہے۔ مسلسل دبش دی جارہی ہے۔ اس قتل کی جانچ اسپیشل تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت رخ دکھایا ہے۔ انہوں نےاس قتل کیس کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سےکرانے کی بات کہی ہے۔  انہوں نےکہا کہ ایس آئی ٹی، این آئی اے کواس میں مد د کرے گی۔ بتایا جارہا ہےکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کی شام مہاراشٹرمیں انتخابی جلسےکوخطاب کرنےکے بعد یوپی لوٹنے پرکملیش تیواری کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کےعلاوہ کملیش تیواری کی آخری رسوم انتظامی افسران کی موجودگی میں ہوگی۔

Loading...