உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوجوانوں نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ڈالفن کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل ہونے پر تین گرفتار

    نوجوانوں نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ڈالفن کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل ہونے پر تین گرفتار

    نوجوانوں نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ڈالفن کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل ہونے پر تین گرفتار

    اترپردیش کے پرتاپ گڑھ میں ایک ڈالفن کا خطرناک طریقے سے قتل کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہاں کچھ لوگوں نے ندی میں بہہ کر آئی ڈالفن کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    • Share this:
      پرتاپ گڑھ: حکومتیں ختم ہونے والی گنگا ڈالفن (Dolphin) کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ دوسری جانب، اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ (Pratapgarh) میں ڈالفن کو لاٹھی ڈنڈوں اور کلہاڑی سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کا ایک بہیمانہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس میں  کئی نوجوان ڈالفن کو بری طرح پیٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، تین افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 31 دسمبر کا بتایا جارہا ہے۔



      دراصل، یوپی کے پرتاپ گڑھ ضلع میں شاردا نہر میں بہہ کر آگئی ایک ڈالفن کو ڈالفن کو گاوں والوں نے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔ یہ گنگا کی ڈالفن ہے، جو ختم ہونے کی دہلیز پر ہے۔ اسی لئے اسے خطرے سے دوچار پرجاتیوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے اور  طور پر درجہ بندی کی جاتی ہے اور وائلڈ لائف قانون کے تحت اسے مارنا جرم ہے۔
      یہ نہر پرتاپ گڑھ کے نواب گنج علاقے کے کوتھریا گاوں کے پاس ہے۔ محکمہ جنگلات کے داروغہ بھیا رام پانڈے کے ذریعہ نواب گنج تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف تحریر دے کر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ حادثے کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں کئی نوجوان ڈالفن کو پکڑ کر اس پر لاٹھی اور کلہاڑی سے حملہ کر رہے ہیں، جس سے ڈالفن بری طرح زخمی ہوگئی۔ ویڈیو میں ایک شخص یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ ’فالتو میں مار دیو یار’۔

      نواب گنج پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ویڈیو کی بنیاد پر لڑکوں کی شناخت کرکے اب تک تین ملزمین کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے جیل بھیجا ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: