உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP madrasa education English medium: یوپی کے مدرسوں میں انگریزی میڈیم سے ہوگی پڑھائی، ایجوکیشن بورڈ نے لیا فیصلہ

    یوپی مدرسہ بورڈ کے تحت پری پرائمری کی کلاسیں دوسرے تعلیمی بورڈ کی طرح لی جائیں گی۔

    یوپی مدرسہ بورڈ کے تحت پری پرائمری کی کلاسیں دوسرے تعلیمی بورڈ کی طرح لی جائیں گی۔

    میٹنگ میں عربی فارسی مدرسوں کو جدید تکنیک سے جوڑنے پر زور دیا گیا۔ مدرسہ کی جدید کاری منصوبے کے تحت اسمارٹ کلاس، ایسٹرانمی لیب، ای بک، ای لائبریری جیسی سہولتوں پر زور دیا گیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: UP madrasa education English medium: اُترپردیش کے تسلیم شدہ مدرسوں میں پڑھائی کے ذریعے کو لے کر مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی صدارت میں میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ضروری فیصلہ لیا گیا۔ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا، کہ بیسک تعلیم کی طرز پر انگریزی ذریعے سے مدرسے چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ یہاں پر بھی دیگر تعلیمی بورڈ کی ہی طرح پری پرائمری کلاسس لی جائیں گی۔

      لائیو ہندوستان کی خبر کے مطابق، میٹنگ میں عربی فارسی مدرسوں کو جدید تکنیک سے جوڑنے پر زور دیا گیا۔ مدرسہ کی جدید کاری منصوبے کے تحت اسمارٹ کلاس، ایسٹرانمی لیب، ای بک، ای لائبریری جیسی سہولتوں پر زور دیا گیا۔ معیار پورے کرنے والے مدرسوں کی زمین اور بھون پر غور کیا جائے گا تا کہ اُنہیں ریکگنائز کیا جاسکے۔

      مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات یوپی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ایگزامس کے ساتھ ہی کروائی جائیں گی۔ میٹنگ میں اقلیتوں کی بہبود ڈائریکٹر سی اندومتی، بورڈ کے نائب صدر قمر علی، رکن ڈاکٹر عمران احمد و دیگر بھی موجود تھے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: