உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اوپینین پول میں دعویٰ- یوپی میں پھر حکومت بنا سکتی ہے بی جے پی، دوسرے نمبر پر ہوگی سماجوادی پارٹی

    یوپی میں پھر حکومت بنا سکتی ہے بی جے پی، دوسرے نمبر پر ہوگی سماجوادی پارٹی

    یوپی میں پھر حکومت بنا سکتی ہے بی جے پی، دوسرے نمبر پر ہوگی سماجوادی پارٹی

    اوپینین پول کا مذکورہ اندازہ اگر درست ثابت ہوتا ہے، تو یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش میں مسلسل دو بار وزیر اعلیٰ بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ سروے میں 9,000 لوگوں نے حصہ لیا اور یہ 6 نومبر سے 10 نومبر کے درمیان ہوا۔

    • Share this:
      لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) ایک بار پھر اترپردیش (2022 Uttar Pradesh Election) میں حکومت بنا سکتی ہے۔ یہ اشارے ایک اوپینین پول میں ملے ہیں۔ ٹائمس ناو-پول اسٹریٹ کے ایک پول میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آسکتی ہے۔ بی جے پی 403 سیٹوں میں سے 239 سے 245 سیٹیں جیت سکتی ہے تو وہیں سماجوادی پارٹی 119-125 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ سکتی ہے۔ وہیں بی ایس پی کو 30 سیٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ کانگریس 5 سے 8 سیٹ پر سمٹ سکتی ہے۔

      دوسری بار وزیر اعلیٰ بنیں گے یوگی آدتیہ ناتھ؟

      اوپینین پول کا مذکورہ اندازہ اگر درست ثابت ہوتا ہے، تو یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش میں مسلسل دو بار وزیر اعلیٰ بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ سروے میں لااینڈ آرڈر پر یوگی حکومت کے رخ کے ساتھ، کچھ حد تک مذہب تبدیلی سے متعلق قانون کے لئے حمایت ملتی ہوئی نظر آئی۔ حالانکہ شہریت ترمیمی قانون پر رائے الگ الگ تھی۔ جواب دینے والے بیشتر لوگوں نے یوگی حکومت کے فیصلوں کو فرقہ واریت کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا۔ سروے سے یہ بھی پتہ چلا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے خلاف بی جے پی 'مسلمانوں کی خوشنودی' کے الزام کو جواب دینے والوں نے حمایت دی ہے۔ سروے میں 9,000 لوگوں نے حصہ لیا اور یہ 6 نومبر سے 10 نومبر کے درمیان ہوا۔

      کس علاقے میں کیا ہوگا اثر؟

      سروے کے مطابق، بندیل کھنڈ علاقے کی کل 19 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 17-15 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ سماجوادی پارٹی کو 1-0 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑسکتا ہے۔ بی ایس پی کو 5-2 سیٹیں مل سکتی ہیں، جبکہ پارٹی کو صرف 2-1 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ دوآب کے علاقے میں بی جے پی کو کل 71 سیٹوں میں سے 40-37 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ سماجوادی پارٹی کو 28-26 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کے بعد بی ایس پی کو 6-4 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ کانگریس کو یہاں 2-0 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑ سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پروانچل ایکسپریس وے کو لے کر بی جے پی کا اکھلیش یادو پر طنز، کہا- اب کہیں ’رام مندر‘ بھی سماجوادی حکومت نے ہی بنوائی


      پروانچل کی کل 92 سیٹوں میں سے 50-47 سیٹیں بی جے پی کو مل سکتی ہیں۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کو پروانچل میں 35-31 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ساتھ ہی مغربی اترپردیش میں بی جے پی کو 42-40 سیٹیں، سماجوادی پارٹی کو 24-21 سیٹیں، بی ایس پی کو 3-2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: