اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP Election: جب انتخابی سرگرمیوں کے درمیان آمنے سامنے آئے اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی، جانیے کیسا تھا دونوں کا ری ایکشن

    پرینکا نے بارش کے درمیان بھی شام کو بلند شہر میں روڈ شو کیا۔ قبل ازیں پرینکا گاندھی سکندرآباد میں عوام سے رابطہ کرنے پہنچی۔ اس دوران کارکنوں میں جوش و خروش دیکھنے لائق تھا۔ پرینکا گاندھی نے سکندرآباد میں ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی۔

    • Share this:
      لکھنو: جیسے جیسے اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات(Uttar Pradesh Assembly Election 2022) کے دن قریب آ رہے ہیں، انتخابی مہم بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ تمام جماعتیں پوری قوت سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ اس درمیان جمعرات، 3 فروری کو، بہت سے سیاسی چہرے تشہیر کے لیے عوام کے پاس پہنچے۔ اس درمیان بلند شہر میں الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ پرینکا گاندھی کانگریس کی جانب سے انتخابی مہم چلانے یہاں پہنچی تھیں۔ سماج وادی پارٹی کی جانب سے پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے جینت چودھری بھی پہنچے۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے قافلے آمنے سامنے آگئے۔ اس دوران دونوں نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کا استقبال کیا۔ ایک دوسرے کو دیکھ کر دونوں نے ہاتھ دکھائے اور تشہیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

      پرینکا گاندھی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ پرینکا نے لکھا کہ ہم نے بھی آپ کو رام رام کیا ہے۔ پرینکا نے بارش کے درمیان بھی شام کو بلند شہر میں روڈ شو کیا۔ قبل ازیں پرینکا گاندھی سکندرآباد میں عوام سے رابطہ کرنے پہنچی۔ اس دوران کارکنوں میں جوش و خروش دیکھنے لائق تھا۔ پرینکا گاندھی نے سکندرآباد میں ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی۔ اس دوران کارکنان پرینکا گاندھی زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران پرینکا گاندھی نے اپنا منشور بھی لڑکیوں کے حوالے کیا اور کہا کہ آپ بھی اسے پڑھیں اور گھر کے باقی لوگوں کو بھی سمجھائیں۔

      پرینکا گاندھی کا CM یوگی اور بی جےپی پر تنقیدی حملہ
      اس دوران ’میں لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دوسری طرف اکھلیش نے سی ایم یوگی کے گرمی ٹھنڈا کرنے والے بیان پر طنز کیا اور کہا کہ وہ گرمی کی بات کرتے ہیں، ہم بھرتی کی بات کریں گے۔ نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی سخت مذمت کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: