உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election 4th Phase Voting: مایاوتی نے ڈالا ووٹ، اوناؤ اور ہردوئی میں EVM میں گڑبڑی کی شکایت، نہیں ہورہی ہے ووٹنگ

    Youtube Video

    UP Election 4th Phase Voting: اُناو اور ہردوئی میں ای وی ایم میں خرابی کی شکایت ملی ہے۔ اوناو میں بوتھ نمبر 252 میں VVPAT میں خرابی نے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کی وجہ سے بھگونت نگر اسمبلی کے رام پور بجورا گاوں میں سات بج کر اکتالیس منٹ تک ووٹنگ شروع نہیں ہوپائی۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ لکھیم پور کھیری میں رائے دہندوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ اس درمیان بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے لکھنو میں ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد انہوں نے ایس پی پر تیکھی تنقید بھی کی۔


      انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں غنڈے اور مافیا ایکٹیو تھے۔ سماج وادی پارٹی اقتدار کا مطلب مافیا راج، غنڈہ راج۔ مایاوتی نے کہا کہ ایس پی کے سربراہ کا چہرہ اُترا ہوا ہے۔ ریاست کی سابق سی ایم نے کہا کہ بی ایس پی کو سال 2007 کی طرح مکمل اکثریت ملے گی۔


      مرکزی مملکتی وزیر کوشل کشور اور ان کی بیوی رجئے دیوی کوشل نے بھی ووٹ ڈالا۔ کوشل کشور مہوہن لال گنج سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کی بیوی ملیح آباد سے رکن اسمبلی اور بی جے پی امیدوار بھی ہیں۔


      اس درمیان اُناو اور ہردوئی میں ای وی ایم میں خرابی کی شکایت ملی ہے۔ اوناو میں بوتھ نمبر 252 میں VVPAT میں خرابی نے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کی وجہ سے بھگونت نگر اسمبلی کے رام پور بجورا گاوں میں سات بج کر اکتالیس منٹ تک ووٹنگ شروع نہیں ہوپائی۔

      ہردوئی میں بھی 2 بوتھوں پر EVM گڑبڑی کی اطلاع ہے۔ صدر سیٹ کے سی ایس این پی جی کالج بوتھ اور پالی قصبے کے جی جی آئی سی ووٹنگ سینٹر پر بوتھ نمبر 108 پر EVM خراب ہوگئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: