உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Assembly Election 2022: اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے لئے BJP نے نامزد کئے آبزرور، جانیں کسے ملی ذمہ داری

    اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے لئے BJP نے نامزد کئے آبزرور

    اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے لئے BJP نے نامزد کئے آبزرور

    Assembly Election 2022: بی جے پی نے یوپی سمیت چاروں ریاستوں کے لئے آبزروروں کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اترپردیش کے لئے آبزرور کے طور پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھور داس (Raghubar Das) کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وہیں گوا میں نریندر سنگھ تومر اور ایم مروگن آبزرور کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اسمبلی انتخابات (Election result 2022) میں اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں جیت درج کرنے کے بعد اب بی جے پی ان سبھی ریاستوں میں حکومت کی تشکیل میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس درماین پارٹی نے یوپی سمیت چاروں ریاستوں کے لئے آبزروروں کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اترپردیش کے لئے آبزرور کے طور پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit shah) اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رگھور داس (Raghubar Das) کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وہیں گوا میں نریندر سنگھ تومر اور مروگن آبزرور کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

      اس کے علاوہ پارٹی نے اتراکھنڈ کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ریاستی وزیر خارجہ میناکشی لیکھی کو آبزرور بنایا ہے۔ منی پور کے لئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور کرن رججو کو آبزرور بنایا گیا ہے۔



      آپ کو بتادیں کہ پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج 10 مارچ کو آئے تھے۔ ان پانچ ریاستوں میں سے چار میں بی جے پی نے ایک بار پھر سے اقتدار میں واپسی کی ہے، جبکہ وہیں پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو بھاری مینڈیٹ ملا۔ یوپی میں بی جے پی نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 275 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      یوپی اسمبلی انتخابات میں BJP کے لئے'وردان' بنی AIMIM، کئی سیٹوں پر سماجوادی کی سائیکل کو پنکچر کرکے کھلادیا کمل

      بی جے پی یوپی میں زبردست اکثریت ملنے کے بعد اب نامزد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب کا زبردست انعقاد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے لئے ہر ضلع میں بڑی ایل ای ڈی اسکرین لگانے کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ حلف برداری تقریب کو نشر کیا جاسکے۔ ذرائع کی مانیں تو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری تقریب لکھنو کے اکانا اسٹیڈیم میں ہوگا۔

      پیر کے روز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے اتوار کو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور نائب صدر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: