لکھنؤ: گئو رکشا کے نام پر ہجومی تشدد کےخلاف یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان۔ کہی یہ بڑی بات

گئو رکشاکےنام پرہجومی تشدد سے نمٹنے کے لیے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے۔

Jul 09, 2019 10:07 AM IST | Updated on: Jul 09, 2019 11:39 AM IST
لکھنؤ: گئو رکشا کے نام پر ہجومی تشدد کےخلاف یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان۔ کہی یہ بڑی بات

یوگی آدتیہ ناتھ : فائل فوٹو

گئو رکشا کے نام پرہجومی تشدد کےخلاف یوگی حکومت فکرمند نظرآرہی ہے۔ گئو رکشاکےنام پرہجومی تشدد سے نمٹنے کے لیے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک نیا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائیوں کی تجارت کرنے والوں کا تحفظ ضروری ہے۔ اس ضمن میں انہیں گؤسیواآیوگ سے شناختی کارڈ ملناچاہیے تاکہ ہجومی تشددجیسے واقعات رونما نہ ہوں۔

واضح رہے کہ یوپی میں ہجومی تشدد کے کئی واقعات منظرعام پرآئے ہیں۔ اس لیے اب حکومت ایسے واقعات پر قابوپانے پرغورکررہی ہے۔ اس لیے یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ تجویز پیش کی ہے۔ وہیں دوسری جانب ریاست میں ہجومی تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے پربھی کارروائی کی جارہی ہے ۔ میرٹھ اور الہٰ آباد میں احتجاجی مظاہرے کرنے پرمسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Loading...

Loading...