உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ِSanjeevani Campaign: اترپردیش حکومت ہندوستان کی سب سے بڑی ویکسین بیداری ڈرائیو میں شامل

    اس اشتراک کو اتر پردیش میں انتہائی زور و شور سے جاری ویکسینیشن ڈرائیو کو مزید رفتار حاصل ہوگی۔

    اس اشتراک کو اتر پردیش میں انتہائی زور و شور سے جاری ویکسینیشن ڈرائیو کو مزید رفتار حاصل ہوگی۔

    سنجیونی کا آغاز 7 اپریل، 2021 کو اٹاری سرحد، امرتسر سے ویکسین سے متعلق بیداری پھیلانے اور انہیں ٹیکہ لگوانے پر آمادہ کرنے کیلئے ہوا تھا۔

    • Share this:
      شروتی بھٹ

      دیہی علاقوں میں ویکسین کیلئے پائی جانے والی گہری جھجھک سے لڑنے کیلئے، اتر پردیش حکومت نے حال ہی میں Network18 اور Federal Bank کی قیادت والی ویکسین بیداری سے متعلق پیش قدمی ’سنجیونی ۔ ایک ٹیکہ زندگی کا‘ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بھارت کی سب سے بڑی ویکسین بیداری ڈرائیو میں شراکت کر کے، یوگی حکومت اپنے آپریشن کو بڑھانے اور ریاست میں 100% ویکسینیشن کے ہدف کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

      چونکہ COVID-19 کے معاملات میں اضافہ شروع ہو گیا ہے اور لوگوں میں تیسری لہر کی آمد کا خوف پایا جاتا ہے، اسلئے ریاستی حکومت بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی تیاری کر رہی ہے۔ ویکسینیشن ڈرائیو کے معاملے میں اتر پردیش پہلے ہی سب سے آگے ہے اور اس نے حال ہی میں 5.50 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگوانے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اب تک 5,51,27,657 سے زیادہ لوگ ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔


      متاثر کن اعداد و شمار کے باوجود، ریاست کی دیہی آبادی کا ایک بڑا حصہ ویکسین سے متعلق مفروضوں اور غلط خبروں کی وجہ سے اب بھی ویکسین لگوانے سے کترا رہا ہے۔ سنجیونی کے ساتھ شراکت کے ذریعے، ریاستی حکومت دیہی علاقوں میں اپنی دسترس کو بڑھا کر لوگوں کو ویکسین سے متعلق حساس بنانے اور انہیں ٹیکہ لگوانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

      سنجیونی کا آغاز 7 اپریل، 2021 کو اٹاری سرحد، امرتسر سے ویکسین سے متعلق بیداری پھیلانے اور انہیں ٹیکہ لگوانے پر آمادہ کرنے کیلئے ہوا تھا۔ زمینی سطح پر ویکسین سے متعلق جھجھک سے لڑنے کی کوشش کیلئے اس مہم کا آغاز کیا گیا اور ’سنجیونی گاڑی‘ نے COVID-19 سے سب سے زیادہ متاثرہ پانچ اضلاع  کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔ ویکسینیشن کیلئے اٹاری سے شروع ہو کر دکشن کنّڑ تک سڑک کا سفر کرنے والی اس مہم کے دوران، گاڑی نے 500 سے زیادہ دیہاتوں کا دورہ کیا۔ لوگوں کے گھر گھر جا کر بات چیت کرنے اور 24/7 وہاٹس ایپ اور چیٹ سپورٹ کے ساتھ، اس مہم نے ویکسینیشن کے تعلق سے بیداری کو آخری میل تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔

      بیداری پھیلا کر اور COVID-19 ویکسین سے متعلق مفروضوں کو ختم کر کے، اس اشتراک کو اتر پردیش میں انتہائی زور و شور سے جاری ویکسینیشن ڈرائیو کو مزید رفتار حاصل ہوگی۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: