اترپردیش میں عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی، 64 اضلاع کے تمام عازمین کو مل گیا موقع

اترپردیش کے 4160 عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں جگہ ملی تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ باقی ریاستوں کی بچی ہوئی نشستوں میں سے 2555 نشستیں بھی اترپردیش کوملی ہیں۔

Jan 14, 2019 11:54 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 08:03 PM IST
اترپردیش میں عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی، 64 اضلاع کے تمام عازمین کو مل گیا موقع

حج 2019 کےلئے اترپردیش عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی ہوئی۔

اتر پردیش سے حج  2019 کے مقدس سفر پرروانہ ہونے والے عازمین کا انتخاب آج قرعہ اندازی کے ذریعہ کر لیا گیا۔ لکھنئو کے علی میاں میموریل حج ہاوس میں منعقد کی گئی تقریبِ قرعہ اندازی کا افتتاح وزیر کابینہ لکشمی نرائن چودھری اوروزیر برائے حج محسن رضا نے کیا۔

اتر پردیش کےان عازمین کو منتخب کرلیاگیا جو اس سال حج کے مبارک سفر پرروانہ ہوں گے۔ سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے اس باراترپردیش کوآبادی کے تناسب سے کل 27682    عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا جبکہ اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے کل 34397    درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

Loading...

اتر پردیش کے75 اضلاع میں سے تقریبا 64  اضلاع ایسے ہیں جن کے تمام عازمین منتخب ہوچکے ہیں جبکہ باقی گیارہ اضلاع کےعازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اترپردیش کے 4160 عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

خاص بات یہ بھی ہے کہ باقی ریاستوں کی بچی ہوئی نشستوں میں سے 2555  نشستیں بھی اتر پردیش کو ملی ہیں۔ علمائے کرام اورعازمین کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی رسم مذکورہ وزیروں نے ادا کی۔ اس موقع پر یہ وضاحت بھی کی گئی کہ ہرسال حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

طارق قمرکی رپورٹ

Loading...