بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی نئی فہرست، سلطان پور سے مینکا تو پیلی بھیت سے ورون لڑیں گے الیکشن

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے بھارتی جنتا پارٹی نے 29 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے، جس میں مینکا گاندھی، ورون گاندھی اور جیا پردا جیسے بڑے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔

Mar 26, 2019 09:24 PM IST | Updated on: Mar 26, 2019 09:48 PM IST
بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی نئی فہرست، سلطان پور سے مینکا تو پیلی بھیت سے ورون لڑیں گے الیکشن

لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے بھارتی جنتا پارٹی نے 29 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے، جس میں مینکا گاندھی، ورون گاندھی اور جیا پردا جیسے بڑے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر مینکا گاندھی کو سلطان پور سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ وہیں ورون گاندھی پیلی بھیت سے الیکشن لڑیں گے۔ یعنی دونوں ماں بیٹے کی سیٹ آپس میں بدل دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں رام پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار آعظم خان کے خلاف جیا پردا کو موقع دیا گیا ہے۔

Loading...

بی جے پی نے اپنی فہرست میں اترپردیش ریاستی صدر مہیند ناتھ پانڈے کو چندولی سے امیدوار بنایا ہے۔ ڈومریا گنج سے جگدمبیکا  پال کو ٹکٹ ملا ہے۔ یو پی کے بلیا سے وریندر سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں ہمایوں  کبیر کو مرشید آباد (مغربی بنگال ) سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت منوج سنہا کو غازی پور سے اور آگرہ کے رکن پارلیمنٹ پروفیسر رام شنکر کٹھیریا کو اٹاوہ(محفوظ سیٹ) سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ کانپور سے ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کی جگہ اترپردیش حکومت میں وزیر ستیہ دیو پچوری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

BJP-LIST

Loading...