ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کمشنر اور ڈی ایم نہیں اٹھاتے ہیں سی ایم او کا فون، یوگی حکومت نے 29 افسران کو نوٹس جاری کرکے مانگا جواب

اترپردیش حکومت نے ایسے 25 ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور 4 کمشنر کو نوٹس جاری کرکے 3 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ وارانسی، پریاگ راج، بریلی اور ایودھیا کے کمشنر سے اس بابت جواب طلب کیا گیا ہے۔

  • Share this:
کمشنر اور ڈی ایم نہیں اٹھاتے ہیں سی ایم او کا فون، یوگی حکومت نے 29 افسران کو نوٹس جاری کرکے مانگا جواب
کمشنر اور ڈی ایم نہیں اٹھاتے ہیں سی ایم او کا فون، یوگی حکومت نے 29 افسران کو نوٹس جاری کرکے مانگا جواب

لکھنو: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Chief Minister Yogi Adityanath) کے تمام احکامات کے باوجود کئی ایسے کلکٹر اور کمشنر (Collector And Commissioner) ہیں، جو سرکاری فون پر کال ریسیو (Call Receive) نہیں کرتے ہیں۔ اترپردیش حکومت نے ایسے 25 ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور 4 کمشنر کو نوٹس جاری کرکے 3 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ وارانسی، پریاگ راج، بریلی اور ایودھیا کے کمشنر سے اس بابت جواب طلب کیا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مسلسل ایسی شکایتیں مل رہی تھیں کہ ضلع مجسٹریٹ اور کمشنر سرکاری فون پر آنے والے فون ریسیو نہیں کرتے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر سبھی اضلاع کے ڈی ایم اور کمشنر کو فون کیا گیا تھا۔ بیشتر اضلاع کے ڈی ایم اور کمشنر نے فون نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد ایسے افسروں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔


اطلاعات کے مطابق، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو مسلسل شکایتیں مل رہی تھیں کہ اضلاع کے ڈی ایم اور کمشنر اپنے سرکاری فون کو ریسیو نہیں کرتے ہیں۔ ایسے میں سچائی جاننے کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے سکریٹریٹ کو حکم دیا۔ اس کے بعد ریاست کے سبھی اضلاع کے ڈی ایم اور کمشنر کو فون کیا گیا، لیکن بیشتر ضلع مجسٹریٹ اور کمشنر نے فون نہیں اٹھائے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ نے ان کو نوٹس جاری کیا۔


ایس ایس پی نے بھی فون نہیں ریسیو کیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق، فون نہیں اٹھانے والوں میں قنوج، سنت کبیر نگر، سدھارتھ نگر، گورکھپور، گوتم بدھ نگر، غازی آباد، بدایوں، علی گڑھ، فیروزآباد، ہاپوڑ، امروہہ، پیلی بھیت، بلرام پور، گونڈہ، جالون، وارانسی، پریاگ راج، ایودھیا، کشی نگر، اوریا، کانپور دیہات، کانپور جھانسی، مئو، اعظم گڑھ اور بریلی کے ضلع مجسٹریٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آگرہ منڈل کے کسی ضلع کے ایس پی- ایس ایس پی نے فون نہیں اٹھایا۔ وہیں، رائے بریلی، قنوج، اوریا، علی گڑھ، پریاگ راج، کانپور شہر، جالون اور کشی نگر کے ایس ایس پی نے بھی فون نہیں ریسیو کیا ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 16, 2021 01:12 PM IST