உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Earthquake News :لکھنو سمیت کئی جگہ زلزلے کے جھٹکے، ری ایکٹر پیمانے پر 5.2 رہی شدت

    Earthquake News :لکھنو سمیت کئی جگہ زلزلے کے جھٹکے، ری ایکٹر پیمانے پر 5.2 رہی شدت

    Earthquake News :لکھنو سمیت کئی جگہ زلزلے کے جھٹکے، ری ایکٹر پیمانے پر 5.2 رہی شدت

    Earthquake News: زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ جاگ اٹھے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران جنم اشٹمی منانے والے لوگ بھی گھبراہٹ میں پنڈال سے باہر نکل آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Lucknow | Uttar Pradesh
    • Share this:
      Earthquake News: اتر پردیش کے لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی اضلاع میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رات قریب 1.16 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ اس کا مرکز لکھنؤ سے 139 کلومیٹر شمال-شمال مشرق میں 82 کلومیٹر کی گہرائی میں رہا۔

      حالانکہ، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ جاگ اٹھے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران جنم اشٹمی منانے والے لوگ بھی گھبراہٹ میں پنڈال سے باہر نکل آئے۔ لوگوں کے مطابق جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں رکھے کولر،فریج سمیت کئی اشیا دیر تک لرزتے رہے۔

      سیتاپور میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے
      رات تقریباً 1:16 پر اچانک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں نے بتایا کہ جھٹکا اتنا شدید تھا کہ گھروں میں رکھے کولر اور فریج کچھ دیر کے لیے لرز گئے۔ کچھ ہی دیر میں تمام رشتہ داروں کو ادھر ادھر سے فون آنے لگے۔ لوگوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کچھ دیر تک جاری رہے۔ اس کی وجہ سے لوگ دیر تک جاگتے رہے۔


      یہ بھی پڑھیں:

      سی بی آئی کی ایف آئی آر میں Manish Sisodia نمبر 1 ملزم، کل 16 لوگوں کے نام

      یہ بھی پڑھیں:
      CBI چھاپہ ماری کے درمیان دہلی حکومت کے12 آئی اے ایس اور70 ایڈہاک DANICS افسران کا ٹرانسفر

      اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے
      اس سے قبل جمعہ کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ علاقے میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 تھی۔ این سی ایس نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر 3.1 کی شدت کا ایک اور زلزلہ جموں و کشمیر کے ہینلے گاؤں کے جنوب-جنوب مغرب میں آیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: