உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lakhimpur Violence: چاروں کسانوں کی لاش کا ہوا پوسٹ مارٹم، کسی کو نہیں لگی تھی گولی

    Lakhimpur Violence: چاروں کسانوں کی لاش کا ہوا پوسٹ مارٹم، کسی کو نہیں لگی تھی گولی

    Lakhimpur Violence: چاروں کسانوں کی لاش کا ہوا پوسٹ مارٹم، کسی کو نہیں لگی تھی گولی

    اترپردیش کے لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی (Ajay Mishra Teni) کے بیٹے آشیش مشرا کی گاڑی سے کچل کر کسانوں کی موت کے بعد سبھی کی آخری رسوم کی ادائیگی سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کرائی گئی۔ اس سے پہلے سبھی لاشوں کا ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

    • Share this:
      لکھیم پور کھیری: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری (Lakhimpur Kheri) میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی (Ajay Mishra Teni) کے بیٹے آشیش مشرا کی گاڑی سے کچل کر کسانوں کی موت کے بعد سبھی کی آخری رسوم کی ادائیگی سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کرائی گئی۔ اس سے پہلے سبھی لاشوں کا ڈاکٹروں کے پینل کے ذریعہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے مل رہی اطلاعات کے مطابق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی کی بھی موت گولی لگنے سے نہیں ہوئی ہے۔ سبھی موت شاک، برین ہیمریج اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

      واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کے اوپر کسانوں کے قتل کا الزام لگا ہے۔ آشیش کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ آشیش مشرا نے احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی، جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حالانکہ آشیش مشرا نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ آشیش نے الٹا یہ الزام لگایا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر نے بی جے پی حامیوں کے اوپر حملہ کیا، جس میں ان کی گاڑی ڈرائیور سمیت 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔

      ان کسانوں کی ہوئی موت

      1-دلجیت سنگھ (32) ولد ہرجیت سنگھ، باشندہ، نانپارہ، ضلع بہرائچ

      2- گرویندر سنگھ (20) ولد ستویندر سنگھ، باشندہ، نانپارہ، ضلع بہرائچ

      3- لو پریت سنگھ (24) ولد ستنام سنگھ، باشندہ چوکھڑا فارم مجھگائی، تھانہ پلیا، ضلع کھیری

      4- نچھتر سنگھ (60) ولد نامعلوم، باشندہ رام نگر لہبڑی، تھانہ دھورہرا، ضلع کھیری

      بی جے پی کے کارکنان

      5- ہری اوم باشندہ پرسہرہ تھانہ پھردھان کھیری (آشیش مشرا کا ڈرائیور)

      6- شیام سندر ولد بالک رام باشندہ سنگہا کلاں سنگاہی ضلع کھیری (کارکن)

      7- شبھم مشرا باشندہ شیو پوری لکھیم پور ضلع کھیری (کارکن)
      8- رمن کشیپ باشندہ (نگھاسن ضلع کھیری (صحافی)

      یہ ہے زخمیوں کی فہرست

      1-گرونام سنگھ باشندہ نانپارہ ضلع بہرائچ

      2- میجر سنگھ

      3- صاحب سنگھ باشندہ نانپارہ

      4- سندیپ سنگھ باشندہ مانجھا فارم

      5- پربھجیت چوکھڑا فارم

      6- شمشیر سنگھ باشندہ بیریا فارم

      7- تجیندر سنگھ باشندہ ترائی کسان تنظیم
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: