انعامی بدمعاش کو پکڑنے اتراکھنڈ گئی یوپی پولیس کی دیہاتیوں سے جھڑپ، 5جوان زخمی، خاتون کی موت
انعامی بدمعاش کو پکڑنے اتراکھنڈ گئی یوپی پولیس کی دیہاتیوں سے جھڑپ، 5جوان زخمی، خاتون کی موت(photo: IANS/File)
ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ حال ہی میں ٹھاکردوارا پولیس اسٹیشن حدود میں کانکنی مافیا نے محکمہ کانکنی کی ٹیم پر حملہ کر کے ان کی گاڑیاں لے لی تھیں اور فرار ہوگئے تھے اور ایس ڈی ایم ٹیم کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں کیس درج ہوا تھا۔
اتراکھنڈ کے ٹھاکردوارا تھانہ علاقہ میں انعامی بدمعاش کو پکڑنے گئی پولیس کی ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں 5 ایس او جی کے جوان زخمی ہوگئے جب کہ ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پانچ جوانوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ زخمی جوانوں کو حملہ آوروں کے چنگل سے بچا کر مرادآباد کے نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ڈی آئی جی مرادآباد اور ایس ایس پی مرادآباد کے ساتھ ضلع بھر کی فورس ٹھاکردوارا پولیس اسٹیشن حدود کے اتراکھنڈ بارڈر پہنچی ہے۔
اتراکھنڈ پولیس نے بتایا کہ اودھم سنگھ نگر کے بھرت پور گاوں میں دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں خاتون کی موت کے بعد لوگوں نے مظاہرہ شروع کردیا۔ وہیں مرادآباد پولیس کے دی آئی جی شلبھ ماتھر کے مطابق، ملزم پر 50 ہزار روپے کا انعام ہے۔ ہم جب بھرت پور گاوں پہنچے تو ہماری ٹیم کو یرغمال بنا کر ان کے ہتھیار چھین لیے گئے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایک خاتون کی موت ہوئی اور پانچ جوان زخمی ہوئے ہیں۔
UP | The accused is a wanted criminal carrying a reward of Rs 50,000. He escaped from there (Bharatpur village). When our police team reached, they were taken hostage & their weapons were snatched: DIG Moradabad on clash b/w Moradabad Police & locals in Uttarakhand's Bharatpur https://t.co/Fy9utMBZHXpic.twitter.com/pWr0JeHO0g
کیا ہے پورا معاملہ؟ ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ حال ہی میں ٹھاکردوارا پولیس اسٹیشن حدود میں کانکنی مافیا نے محکمہ کانکنی کی ٹیم پر حملہ کر کے ان کی گاڑیاں لے لی تھیں اور فرار ہوگئے تھے اور ایس ڈی ایم ٹیم کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں کیس درج ہوا تھا۔ اس پورے معاملے میں 13 لوگوں کی گرفتاری ہوچکی ہے۔ وہیں اتراکھنڈ پولیس نے بتایا کہ دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں خاتون کی موت کے بعد لوگوں نے مظاہرہ شروع کردیا۔ اس واقعہ کا وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیا تھا، جس کے بعد نامزد ملزمین کی تلاش میں پولیس مصروف ہوگئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔