Agra:فیس بک پر پیار میں پھنسایا، پانچ سال تک لڑکی کو دھوکہ دیتا رہا سپاہی، راز کھلنے پر کیس درج
لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ نریش نے شادی کے لیے جہیز کا مطالبہ کیا۔ بعد میں گھر والے تیار نہ ہونے پر کورٹ میرج کی یقین دہانی کرائی۔ لیکن، کورٹ میریج کے لئے کاغذات نہیں دیے۔ بعد میں کسی اور لڑکی سے شادی کر لی۔
لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ نریش نے شادی کے لیے جہیز کا مطالبہ کیا۔ بعد میں گھر والے تیار نہ ہونے پر کورٹ میرج کی یقین دہانی کرائی۔ لیکن، کورٹ میریج کے لئے کاغذات نہیں دیے۔ بعد میں کسی اور لڑکی سے شادی کر لی۔
آگرہ:علی گڑھ پولیس لائن میں تعینات سپاہی نے آگرہ کی رہنے والی لڑکی سے فیس بک پر دوستی کے بعد پیار کا اظہار کیا۔ شادی کا وعدہ کرنے لگا۔ الزام ہے کہ پانچ سال تک لڑکی کو دھوکے میں رکھا۔ شادی کا کہنے پر ٹال مٹول کرنے لگا۔ ایک مہینے پہلے دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔ اس کی جانکاری ملنے پر متاثرہ کی شکایت پر تھانہ جگدیش پورہ میں دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی تھانہ جگدیش پورہ علاقہ کی رہنے والی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ سال 2017 میں اس کی دوستی نریش نامی نوجوان سے فیس بک پر ہوئی تھی۔ اس نے فیس بک میسنجر پر چیٹنگ شروع کر دی۔ وہ خود کو سپاہی کہتا تھا۔ وہ شاہ گنج کے علاقے میں رہتا ہے۔ دونوں نے موبائل نمبرز کا تبادلہ کیا۔ اس کے بعد بات چیت شروع ہوئی۔ دوستی کے بعد سپاہی نے محبت کا اظہار کیا۔ وہ شادی کے لیے پوچھنے لگا۔ اس پر لڑکی نے اپنے والد سے بات کرنے کو کہا۔ سپاہی نے ان سے بات کی۔ 5 سال سے لڑکی کو دے رہا تھا دھوکہ
نریش نے اس کی شادی اپنی بہن کی شادی کے بعد کرنے کا وعدہ کیا۔ اس کی بہن کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ اب شادی کی درخواست پر سپاہی نے ٹال مٹول شروع کردی۔ کئی بار بتانے کے بعد بھی وہ تیار نہیں ہوا جبکہ وہ پانچ سال سے شادی کا بہانہ بنا کر اسے دھوکہ دیتا رہا۔ مئی میں دوسری لڑکی سے اس نے شادی کرلی۔ متاثرہ لڑکی نے ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ سے شکایت کی۔ ایس ایس پی کے حکم پر جگدیش پورہ تھانے میں دھوکہ دہی اور دیگر دفعات سمیت مقدمہ درج کیا گیا۔
مخالفت کرنے پر بدنام کرنے کی دی دھمکی لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ نریش نے شادی کے لیے جہیز کا مطالبہ کیا۔ بعد میں گھر والے تیار نہ ہونے پر کورٹ میرج کی یقین دہانی کرائی۔ لیکن، کورٹ میریج کے لئے کاغذات نہیں دیے۔ بعد میں کسی اور لڑکی سے شادی کر لی۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے احتجاج کیا تو اس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کر دیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔