اعظم خان کے خلاف الیکشن کمیشن سخت، 48 گھنٹے کے لئےانتخابی مہم پر روک

افسران کے خلاف قابل اعتراض بیان کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے اعظم خان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

Apr 30, 2019 11:30 PM IST | Updated on: Apr 30, 2019 11:40 PM IST
اعظم خان کے خلاف الیکشن کمیشن سخت، 48 گھنٹے کے لئےانتخابی مہم پر روک

اعظم خان: فائل فوٹو، فوٹو پی ٹی آئی۔

الیکشن کمیشن نے اتر پردیش میں رامپور سے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار اعظم خان کی قابل اعتراض تقریر کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ان پر یکم مئی سے 48 گھنٹے تک کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر روک لگا دی ہے۔ اعظم خان یکم مئی کی صبح چھ بجے سے 48 گھنٹے تک لئے کوئی عوامی ریلی نہیں کرسکیں گے۔

کمیشن نے اعظم خان کے خلاف دوسری بار یہ قدم اٹھایا ہےَاس سے پہلے ایس پی سے بی جے پی میں آئیں مشہور اداکارہ جیہ پردا کے خلاف ناشائستہ زبان کااستعمال کرنے کے معاملے میں کمیشن نے کارروائی کی تھی۔

Loading...

کمیشن نے منگل کی رات اپنے حکم میں کہا کہ اعظم خان کے ذریعہ رامپور لوک سبھا حلقے میں پانچ، سات، آٹھ اور بارہ اپریل کو دی گئی تقریروں سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ کمیشن نے اس سلسلے میں اعظم خان کو 16 اپریل کو نوٹس دیا تھا۔

Loading...