ہوم » نیوز » وطن نامہ

کانگریس کا دعوی: جھوٹ بول رہی ہیں سپنا چودھری، لیٹر ہیڈ کے ساتھ جاری کئے ثبوت

یوپی کانگریس سکریٹری نریندر راٹھی نے سپنا چودھری کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کچھ ثبوت پیش کئے ہیں۔ راٹھی نے پارٹی کے لیٹر ہیڈ کا ایک فوٹو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سپنا نے کانگریس جوائن کر لی ہے۔

  • Share this:
کانگریس کا دعوی: جھوٹ بول رہی ہیں سپنا چودھری، لیٹر ہیڈ کے ساتھ جاری کئے ثبوت
یوپی کانگریس سکریٹری نریندر راٹھی نے سپنا چودھری کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کچھ ثبوت پیش کئے ہیں۔ راٹھی نے پارٹی کے لیٹر ہیڈ کا ایک فوٹو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سپنا نے کانگریس جوائن کر لی ہے۔

ہریانوی سنگر اور ڈانسر سپنا چودھری کے کانگریس میں شامل ہونے کی تصدیق خود پارٹی نے کی ہے۔ یوپی کانگریس سکریٹری نریندر راٹھی نے سپنا چودھری کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کچھ ثبوت پیش کئے ہیں۔ راٹھی نے پارٹی کے لیٹر ہیڈ کا ایک فوٹو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سپنا نے کانگریس جوائن کر لی ہے۔ اس لیٹر ہیڈ میں سپنا کی پوری جانکاری دی گئی ہے۔


نریندر راٹھی نے کانگریس کی رکنیت لینے کا لیٹر ہیڈ جاری کرتے ہوئے کہا، 'سپنا چودھری آئیں تھیں اور پارٹی کی  ممبر شپ کا فارم بھرا جس پر ان کے دستخط بھی ہیں۔ سپنا کے ساتھ ان کی بہن نے بھی پارٹی کی ممبر شپ  لی تھی۔ ہمارے پاس دونوں کی ممبر شپ والے فارم ہیں۔ فارم میں سپنا چودھری کا نام ، پتہ اور 23 مارچ کی تاریخ درج ہے۔ ساتھ میں دستخط بھی ہیں"۔


ہریانہ کی سنگر اور ڈانسر سپنا چودھری نے کہا ہے کہ میں نے کانگریس پارٹی جوائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کی تصویر پرانی ہے۔ میں کسی سیاسی پارٹی کا کیمپین نہیں کروںگی۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ سنیچر کو سپنا چودھری کانگریس میں شامل ہوئیں۔

بتادیں کہ دعوی کیا جارہا تھا کہ سپنا چودھری سے انتخابات لڑانے کی تیاری کر رہی تھیں۔ گزشتہ دنوں سے سپنا کانگریس اعلی کمان کے رابطے میں تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ 26 مارچ کو سپنا پرچہ داخل کریں گی ۔ اب سوال یہ ہے کہ سپنا کی ممبر شپ کا فارم جھوٹا ہے یا پھر سپنا چودھری اب جھوٹ بول رہی ہیں۔ اگر سپنا جھوٹ بول رہی ہیں تو کیوں؟

First published: Mar 24, 2019 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading