உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Assembly Polls 2022: سماجوادی پارٹی کے دفتر پر بھیڑ کے جمع ہونے پر الیکشن کمیشن سخت، انسپکٹر معطل، اے سی پی اور ایس ڈی ایم سے مانگا جواب

    سماجوادی پارٹی کے دفتر پر بھیڑ کے جمع ہونے پر الیکشن کمیشن سخت، انسپکٹر معطل، اے سی پی اور ایس ڈی ایم سے مانگا جواب

    سماجوادی پارٹی کے دفتر پر بھیڑ کے جمع ہونے پر الیکشن کمیشن سخت، انسپکٹر معطل، اے سی پی اور ایس ڈی ایم سے مانگا جواب

    وگی حکومت کے کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya) کے سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) میں شمولیت تقریب میں کووڈ گائڈ لائنس کی خلاف ورزی سے متعلق ہوئی ایف آئی آر کے بعد گوتم پلی تھانے کے ایس ایچ او دنیش سنگھ بشٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو:یوگی حکومت کے کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya) کے سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) میں شمولیت تقریب میں کووڈ گائڈ لائنس کی خلاف ورزی سے متعلق ہوئی ایف آئی آر کے بعد گوتم پلی تھانے کے ایس ایچ او دنیش سنگھ بشٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر (SP Office Crowd) میں بغیر اجازت کے بھیڑ جمع ہونے، کورونا ضوابط پر عمل نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے حضرت گنج کے اے سی پی اور ایس ڈی سے بھی جواب طلب کیا ہے۔

      سابق کابینی وزیر سوامی پرساد موریہ، وزیر دھرم سنگھ سینی، بی جے پی رکن اسمبلی بھگوتی ساگر، ونے شاکیہ، روشن لال ورما، ڈاکٹر مکیش ورما، برجیش پرجاپتی اور اپنا دل کے رکن اسمبلی امر سنگھ چودھری سمیت کئی سابق اراکین اسمبلی کی سماجوادی پارٹی میں شمولیت تقریب میں زبردست بھیڑ جمع ہونے پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے۔ اس پروگرام میں اسٹیج پر اکھلیش یادو بھی موجود تھے۔ سوامی پرساد موریہ، اکھلیش یادو نے اسٹیج سے خطاب بھی کیا تھا۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی ہیڈ کوارٹر جس تھانے گوتم پلی میں آتا ہے، وہاں کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔

      14 جنوری کو مکرسکرانتی کے ساتھ ہی ناشائستہ مانے جانے والے کھرماس کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے 14 جنوری کو مکر سکرانتی کے مبارک دن اس پروگرام کو رکھا گیا تھا، لیکن پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر دفعہ  144 توڑنے، وبا ایکٹ، سڑک پر ٹریفک روکنے میں آئی پی سی کی دفعہ 269, 270  اور 341 میں درج ہوئی۔

      ایف آئی آر کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے دو سے ڈھائی ہزار کارکنان 19، وکرم آدتیہ مارگ واقع پارٹی دفتر کے اندر جمع ہوئے تھے، جن کی بے ترتیب گاڑیوں کے سبب وکرم آدتیہ مارگ پر جام جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ ضابطہ اخلاق کے سبب دفعہ 144 بھی نافذ تھی، اس کے باوجود سماجوادی پارٹی کے لیڈران، کارکنان کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے بھیڑ اکٹھا کی گئی جبکہ 15 جنوری تک کسی بھی طرح کی ریلی، جلوس، میٹنگ پر پوری طرح سے پابندی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: