کانگریس کی عبوری صدرمنتخب کی گئیں سونیا گاندھی

راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدرکا عہدہ طویل وقت سے خالی پڑا تھا۔ ہفتہ کو ہوئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی کی سابق صدررہیں سونیا گاندھی کو عبوری صدرمنتخب کیا گیا ہے۔

Aug 10, 2019 11:29 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 12:09 AM IST
کانگریس کی عبوری صدرمنتخب کی گئیں سونیا گاندھی

سونیا گاندھی کانگریس کی عبوری صدرمنتخب کی گئیں۔ 

راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد سے آل انڈیا کانگریس  کمیٹی کے صدرکا عہدہ طویل وقت سے خالی پڑا تھا۔ ہفتہ کو ہوئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی کی سابق صدررہیں سونیا گاندھی کو عبوری صدرمنتخب کیا گیا ہے۔ جلد ہی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا الیکشن ہوگا، جس میں پارٹی کا مستقل صدرمنتخب کیا جائے گا۔ مستقل صدرمنتخب کئے جانے تک سونیا گاندھی ہی پارٹی کی کمان سنبھالیں گی۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی سال 1997 سے لے کر2017 تک پارٹی کے صدرعہدے پررہ چکی ہیں۔ پارٹی صدربنے رہنے سے راہل گاندھی کے واضح طورپرانکارکرنے کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ان کا استعفیٰ منظورکرلیا۔ راہل گاندھی کے نہیں ماننے کے بعد سی ڈبلیو سی نے سونیا گاندھی کو عبوری صدربنانے کا فیصلہ لیا تھا۔

Loading...

میٹنگ کے بعد پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے تین تجاویز منظورکی گئیں۔ پہلی تجویزمیں راہل گاندھی کی قیادت کی تعریف کی گئی۔ سرجے والا نے کہا کہ راہل گاندھی نے خوف اورتشدد کے خلاف آوازاٹھائی۔ دوسری تجویز میں راہل گاندھی کوبطورپارٹی چیف منتخب کیا گیا، لیکن راہل نے انکساری اورشائستگی سے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ اس کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پارٹی کے نئے مستقل صدرمنتخب کئے جانے تک سونیا گاندھی کوپارٹی کا عبوری صدرمنتخب کرلیا۔

راہل گاندھی پرطے ہوئی تھی عام رائے

اس سے قبل پارٹی لیڈروں کی غوروخوض میں یہ عام رائے بنی کہ راہل گاندھی کوپارٹی کی قیادت کرتے رہنا چاہئے۔ حالانکہ راہل گاندھی نے سی ڈبلیو سی کی صبح کی میٹنگ میں پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ انے استعفیٰ پرازسرنو غورنہیں کریں گے۔ نئے صدرکولے کرصبح ہوئی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کے بعد لیڈروں نے پانچ الگ الگ گروپوں میں غوروخوض کیا۔

 

Loading...