ہوم » نیوز » وطن نامہ

سیکس کے لئے ہی نہیں ہے سیکسٹنگ! کیا آپ جانتے ہیں ان میسیج کے ذریعے پارٹنر بتانا چاہتا ہے یہ بات

  • Share this:
سیکس کے لئے ہی نہیں ہے سیکسٹنگ! کیا آپ جانتے ہیں ان میسیج کے ذریعے پارٹنر بتانا چاہتا ہے یہ بات

آج کے وقت میں پیار کی بدلتی فطرت کے ساتھ سیکسٹنگ کا کانسیپٹ لوگوں میں کافہ عام ہورہا ہے۔ لوگ ساتھی کیلئے پیار کا اظہار کرنے کیلئے اکثر سیکسٹنگ کا سہارا لیتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیکسٹنگ کو لیکر لوگوں کے درمیان ایک عام نظریہ ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ آیئے ڈیلی میل ڈاٹ کام پر سیکسٹنگ کے بارے میں شائع رپورٹ کے بارے میں جانتے ہیں۔۔۔۔


ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف سائیکلاجیکل سائنسز کے محققین نے پایا کہ سیکسٹنگ کرنے والے یعنی کہ ساتھی کو جنسی لگاوٴ سے متعلّق پیغام(میسیج) نھیجنے والے تقریبا دوتہائی لوگ اسے ساتھی سے سیکس حاصل کرنے کیلئے نہیں کرتے ہیں۔ ایک سروے  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ فور پلے کی طرح سیکسٹنگ بھی کرتے ہیں۔ اس میں ان کی توقعات کافی نان سیکسوئل ہوتی ہیں جیسے کہ ساتھی کو ڈنر ڈیٹ کیلئے پوچھنا۔


ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف سائیکلاجیکل سائنسزکی ٹیم نے اس بات کا مطالعہ کیا کہ آکر کس وجہ سے لوگ ساتھی کو سیکسٹنگ کرتے ہیں۔ ٹیم نے یہ سروے 160 لوگوں پر کیا جن کی عمر 18 سے 69 سال کی عمر کے درمیان ہے۔ اس سروے میں شامل لوگوں سے یہ پوچھا گیا کہ آخر سیکسٹنگ کرنے کے پیچھے ان کا کیامقصد ہے۔ ان کے رلیشن شپ میں وہ کیسا جڑاؤ محسوس کرتے ہیں اور ان کی سیکسوئل عادتوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔


آن لائن اسٹڈی کے بعد محققین نے بتایا کی سیکسٹنگ کرنے کے پیچھے تین وجہ ہیں۔ کچھ لوگوں نے اسے ساتھی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے بعد فور پلے کی طرح استعمال کرنے کی بات قبول کی۔ وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ وہ اسے رشتے میں ساتھی کے کمٹمینٹ حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں اور کچھ نے مانا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ساتھی ان کے ساتھ رومانٹک ڈنر ڈیٹ کیلئے راضی ہوجائے ۔

 
First published: Dec 14, 2019 08:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading