ہوم » نیوز » وطن نامہ

اندرا گاندھی سے جڑے متنازع بیان پر سنجے راؤت کی صفائی، کہا میں معافی مانگتا ہوں

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی پر دئے ایک متنازعہ بیان کو شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "اگر میرے بیان سے کوئی کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ کانگریس کے لیڈران کی حمایت کی ہے۔

  • Share this:

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی پر دئے ایک متنازعہ بیان کو شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "اگر میرے بیان سے کوئی کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ کانگریس کے لیڈران کی حمایت کی ہے۔

سنجے راؤت نے اندرا گاندھی کے تعلق سے دیے گیے بیان پر صفائی دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اندرا گاندھی اور راجیوگاندھی کی ہم عزت کرتے ہیں ۔ سنجے راؤت نے پونے میں ایک پروگرام سے خطاب میں کہا تھا کہ جب ممبئی شہر،بامبے ہوا کرتا تھا اوروہاں انڈرورلڈ کا دبدبہ تھا۔سنجے راؤت کے مطابق انڈرورلڈ کے زیراثرکئی فیصلے لیے جاتے تھے۔انھوں نے کہا کہ حاجی مستان جب منترالیہ جاتا تھا تو وزراء اس کا استقبال کرتے تھے۔حتیٰ کہ اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی بھی انڈرورلڈ ڈان کریم لالہ سے ملاقات کرنے اس کے علاقے پائدھونی جاتی تھیں۔

بتادیں کہ ایک پروگرام میں راجیہ سبھا ممبر سنجے راؤت نے بدھ کے روز دعوی کیا تھا کہ اندرا گاندھی ممبئی میں کریم لالا سے ملاقات کرتی تھیں۔ کریم لالا ، مستن مرزا عرف حاجی مستان اور وردراجن مدلیار ممبئی کے بڑے مافیا سرغنہ تھے، جو سن 1960 سے 80کی دہائی تک سرگرم رہے۔


کانگریس لیڈر ملند دیوڑا اور سنجے نروپم نے اس بیان پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ دیوڑا نے کہا کہ سیاستدانوں کو ان وزرا اعظم کی وراثت غلط طریقے سے پیش کرنے سے بچنا چاہئے جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، اندرا گاندھی ایک ، 'اندرا جی ایک سچی محب وطن تھیں جنہوں نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔


 
First published: Jan 16, 2020 02:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading