اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP Board 10th Result 2022: یوپی بورڈ کے 10ویں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری، لڑکیوں نے ماری بازی

    اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں کلاس (UP Board 10th 12th Result 2022) کا نتیجہ جاری کردیا ہے۔ یوپی بورڈ کے جاری نتائج میں ایک بار پھر لڑکیوں کا دبدبہ دیکھنے کو ملا ہے۔

    • Share this:
      اترپردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 10ویں کلاس (UP Board 10th 12th Result 2022) کا نتیجہ جاری کردیا ہے۔ جو بھی طلبا وطالبات اس امتحان کے لئے شامل ہوئے ہیں، وہ UPMSP کی آفیشیل ویب سائٹ upresults.nic.in پر جاکر اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

      تفصیلات کے مطابق یوپی کے 10ویں نتائج میں لڑکیوں کا دبدبہ رہا ہے۔ بورڈ کے ذریعہ جاری نتائج کے مطابق، یوپی بورڈ کے 10ویں جماعت کے کل 88.18 فیصدی طلبا پاس ہوئے، جن میں سے لڑکیوں کا پاس فیصد  91.69 رہا۔ وہیں لڑکوں کا پاس فیصد 83.25 رہا۔ لڑکوں سے 6.44 فیصد لڑکیاں زیادہ پاس ہوئی ہیں۔

      واضح رہے کہ گزشتہ سال، یوپی بورڈ کے نتائج میں لڑکیاں، لڑکوں سے آگے تھیں۔ جہاں گزشتہ سال 10ویں میں لڑکوں کا پاس فیصد 99.52 تھا۔ وہیں 99.55 فیصد لڑکیاں 10ویں میں کامیاب قرار دی گئی تھیں۔ 12ویں جماعت میں بھی لڑکیوں کا پاس فیصد 98.40 فیصد تھا، جبکہ 97.47 فیصد لڑکے ہی پاس تھے۔

      حالانکہ یوپی بورڈ نے گزشتہ سال انٹرنل اسسمنٹ (internal assessment) کی بنیاد پر تیار کئے گئے نتائج کے سبب ٹاپرس اور میرٹ لسٹ جاری نہیں کی تھی، لیکن اس سال بورڈ نے ٹاپرس لسٹ جاری کی ہے، جس میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: