اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نائب صدر جمہوریہ الیکشن: جگدیپ دھنکڑ کے خلاف کون ہوں گے اپوزیشن امیدوار، آج ہوگا فیصلہ!

    oppostion leader to dicide Vice President candidate: اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران چھ اگست کو ہونے والے نائب صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپنے مشترکہ امیدوار کے لئے اتوار کو دہلی میں میٹنگ کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ الیکٹورل کالج کا حساب وکتاب برسر اقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے حق میں مانا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران چھ اگست کو ہونے والے نائب صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپنے مشترکہ امیدوار کے لئے اتوار کو دہلی میں میٹنگ کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ الیکٹورل کالج کا حساب وکتاب برسر اقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے حق میں مانا جا رہا ہے۔ میٹنگ تین بجے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی رہائش گاہ پر ہوگی، جس میں کانگریس، ترنمول کانگریس، لیفٹ پارٹیاں، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی)، سماجوادی پارٹی (ایس پی) سمیت سبھی اہم اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر حصہ لیں گے۔

      غیر بی جے پی جماعتوں سے تبادلہ خیال کے بعد امیدوار کا فیصلہ

      صدر جمہوریہ الیکشن کے مخالف نائب صدر جمہوریہ الیکشن میں اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار اعلان کرنے سے پہلے مساوی نظریہ والی غیر بی جے پی جماعتیں این ڈی اے امیدوار کے نام کے اعلان کرنا چاہتی تھیں۔

      دراصل، صدر جمہوریہ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں نے این ڈی اے کے ذریعہ دروپدی مرمو کی امیدواری کا اعلان کئے جانے سے پہلے ہی یشونت سنہا کو اپنا مشترکہ امیدوار اعلان کردیا تھا۔ اس سے شیو سینا اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) سمیت کئی غیر بی جے پی جماعتوں نے بعد میں یشونت سنہا کے بجائے دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

      پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی

      این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر عہدے کے لئے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ہفتہ کی شام ان کی امیدواری کا اعلان کیا گیا تھا۔ راجستھان کے جاٹ لیڈر جگدیپ دھنکھڑ راجستھان اور ہریانہ میں الیکشن کو متاثر کرسکتے ہیں، جہاں بالترتیب 2023 اور 2024 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: